زبان زد اشعار

جھک کر سلام کرنے میں کیا حرج ہے مگر
سر اتنا مت جھکائو کہ دستار گر پڑے
(اقبال عظیم)
……٭٭٭……
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔ
آدمی کو صاحبِ کردار ہونا چاہیے
(ظفر اقبال)
……٭٭٭……
جھوٹی تسلیوں سے نہ بہلائو، جائو جائو
جائو کہ تم نہیں ہو مرے اختیار میں
(حفیظ جالندھری)
……٭٭٭……
چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھا
یہ سانحہ مرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
(جمال احسانی)