یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر ایک نیا اور دلچسپ آپشن پیش کیا ہے جس کے تحت صارفین کے سامنے ’نیوٹویو‘ آپشن کے تحت ان کی پسند پرمبنی چینل سامنے آئیں گے جنہوں نے انہیں دیکھا اور سبسکرائب نہیں کیا ہوگا۔ اس کا بنیادی مقصد دیکھںے والوں کو تادیر ویڈیو دکھانا ہے، لیکن اس کی مدد سے نئے یوٹیوبر کو نئے صارفین کی تلاش میں مدد دینا بھی ہے۔ New to you آپشن کے تحت کئی ویب سائٹس نے اس کے اسکرین شاٹ شامل کیے ہیں۔ یوٹیوب ایپ کے ’ایکسپلور‘ کے تحت یہ آپشن سامنے آئے گا۔ اسے چھونے پر ویڈیوز کی ایک فہرست کھل جائے گی جو ان کی لگی بندھی ویڈیوز تجاویز سے ہٹ کر ہوں گی، اور اس طرح وہ اپنے دائرے سے باہر بھی مفید ویڈیو کے متعلق جان سکیں گے۔