روزانہ کافی پئیں اور کورونا وائرس سے بچیں

امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کافی کا ایک کپ پینے سے مہلک وبا کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ سائنس دانوں نے 40 ہزار برطانوی نوجوانوں پر تجربہ کیا، جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا ایک کپ ہر دس میں سے ایک فرد کو کووڈ-19 سے بچانے کے لیے مفید ہے۔ اس حوالے سے سائنس دانوں کا مزید کہنا تھا کہ کافی میں کچھ ایسے اجزاء موجود ہیں جو انسانی صحت کو بہتر کرتے اور مدافعتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سبزی کے استعمال سے بھی کووڈ-19 سے بچا جاسکتا ہے۔ تاہم چائے اور پھل اس حوالے سے مددگار ثابت نہیں ہوئے۔ علاوہ ازیں پروسیسنگ فوڈ (جس میں قیمہ اور سینکا ہوا گوشت شامل ہے) کے استعمال سے بیمار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ سائنس دانوں کی اس تحقیق اور تجربے کے نتائج سائنسی جریدے ”نیوٹرینٹ“ کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے۔