٭اچھی کتابیں بہترین دوست ہیں۔ (علامہ اقبال)
٭ کتابیں انسان کی بہترین رفیق اور مونس ہیں۔ (ایمرسن)
٭جو شخص اچھی کتابیں پڑھنے کا شوق نہیں رکھتا، وہ معراجِ انسانی سے گرا ہوا ہے۔(برنارڈشا)
٭ہم دولت سے کتابیں حاصل کرسکتے ہیں، علم نہیں۔ (بقراط)
٭کتابیں ہمیں نہ صرف زندگی کی سیر کراسکتی ہیں بلکہ گزری ہوئی باتیں بھی بتاتی ہیں۔ (حکیم محمد سعید)
٭اگر دنیا کی تمام سلطنتوں کے تاج میری کتابوں اور میرے شوقِ مطالعہ کے عوض میرے پائوں پر رکھ دیئے جائیں تو میں ان سب کو ٹھکرا دوں گا۔(بائل)