جادو نگری ہے یہ پیارے، آوازوں پر دھیان نہ دو
پیچھے مڑ کر دیکھ لیا تو پتھر کے ہوجائو گے
(نور بجنوری)
……٭٭٭……
جو اعلیٰ ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کر ملتے ہیں
صراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ
(ڈاکٹر انعام الحق جاوید)
……٭٭٭……
جب زہر کا کسی کو بھی پیالہ دیا گیا
سقراط کا یا میرا حوالہ دیا گیا
(آغا نثار)
……٭٭٭……
جو جل کر ہوگئے کشتہ وہ سارے سر خرو ٹھہرے
مگر جو بچ گئے ہیں ایسے پروانوں کا کیا ہوگا
(ارشد نذیر ساحل)