موبائل فون اور کمپیوٹر مال ویئر پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاکٹرویب نے ایسی موبائل ایپلی کیشنز کی نشان دہی کی ہے جو کہ موبائل میں انسٹال ہونے کے بعد آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کی لاگ ان تفصیلات اور پاس ورڈز کی معلومات چُرا لیتی ہیں۔ یہ ایپلی کیشنز کچھ عرصے قبل تک گوگل پلے اسٹور پر دستیاب تھیں۔ بے ضرر سافٹ ویئر کی شکل میں موجود ٹروجنز اسٹیلرز پر مشتمل ان ایپلی کیشنز کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد بارانسٹال کیا گیا تاہم سیکورٹی ماہرین کی جانب سے رپورٹ کرنے پر گوگل نے ان ایپلی کیشنز کوپلے اسٹورز سے ہٹا دیا ہے۔یہ ٹروجنز ایپس اپنے متاثرہ فرد کو بے وقوف بنانے کے لیے خصوصی میکانزم استعمال کرتی ہیں۔ ضروری سیٹنگز کے بعد یہ ویب ویو میں فیس بک کا حقیقی ویب ایڈریس
https://www.facebook.com/login.php
ظاہر کرتے ہوئے استعمال کنندہ کو اپنی یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ داخل کرنے کا کہتی ہیں۔ اس کے بعد اسی ویب ویو پر وہ ’جاوا اسکرپٹ‘ کو لوڈ کردیتی ہیں اور پھر ہیکرز یہ اسکرپٹ براہ راست داخل کی گئی لاگ ان انفارمیشنز کو ہائی جیک کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ٹروجنز ایپس اس جاوا اسکرپٹ کو ’جاوا اسکرپٹ انٹرفیس انیوٹیشن‘ کے ذریعے فراہم کیے گئے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے لاگ ان اور پاس ورڈ کو چرا کر ہیکرکے سرور پر منتقل کردیتی ہیں۔ یہ ایپلی کیشنز موجودہ آتھرائزیشن سیشن سے کوکیز کو بھی چرا کر سائبر کرمنلز کو بھیج دیتی ہیں۔
درج ذیل سطور میں کچھ اہم اور مشہورٹروجنز ایپلی کیشنز کی تفصیلات دی گئی ہیں:
پپ فوٹو(PIP Photo)،پراسیسنگ فوٹو(Processing Photo)، ربش کلینر(Rubbish Cleaner)،ہورواسکوپ ڈیلی (Horoscope Daily)،انویل فٹنس (Inwell Fitness)،ایپ لاک کیپ (App Lock Keep)