زبان زد اشعار

جب بھی ہم اپنی تباہی کا سبب سوچتے ہیں
وقت جس وقت گزر جاتا ہے تب سوچتے ہیں
(ڈاکٹر انعام الحق جاوید)
……٭٭٭……
جب نہ ہو اور کچھ بھی کرنے کو
مجھ کو بھولے سے یاد کر لینا
(ڈاکٹر نعیم کوہلی)
……٭٭٭……
جو مفلسی کے دنوں میں بچھڑ گیا مجھ سے
اسے تلاش کروں گا میں نوکری کی طرح
(سلیم کوثر)
……٭٭٭……
جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں
(سروربارہ بنکوی)