کتاب طبِ اسلامی اور امراض کا علاج
مصنف ڈاکٹرمحمد شریف چوہدری
230 صفحات
قیمت درج نہیں
ڈسٹری بیوٹر
کتاب سرائے۔ الحمد مارکیٹ سیکنڈ فلور اردو بازار لاہور
-فون 0300-8898639
اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر محمد شریف چوہدری ایم اے، ایل ایل بی، پی ایچ ڈی 1970ء میں سی ایس ایس کرکے حکومتِ پاکستان کی ٹیکسیشن سروس میں شامل ہوئے۔ نومبر 2004ء میں وزارتِ قانون و انصاف کے تحت کام کرنے والے انکم ٹیکس ٹربیول کے ممبر کی حیثیت میں ریٹائر ہوئے، اس کے بعد آپ نے ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا لائسنس لیا اور وکالت کے پیشے سے منسلک ہوگئے۔ جنوری 2006ء سے آپ سیکٹر اے ون ٹائون شپ لاہور کی مسجد القدس میں خطابت کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ نے اب تک چالیس کتابیں لکھی ہیں جو دینِ اسلام کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کرتی ہیں۔ ان میں قرآن حکیم کا اردو اور انگریزی ترجمہ اور تفسیر بھی شامل ہیں۔ آپ کی ویب سائٹ کا ایڈریس www.chsharif.com.pk ہے۔ اس پر آپ کی دس انگریزی کتابیں موجود ہیں۔ یہ کتاب مندرجہ ذیل مضامین پر مشتمل ہے:
-1 طب اسلامی کے ماخذ قرآن و حدیث، -2 صحت مند زندگی کے لیے محمدؐ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں،-3 طبِ نبوی اور صحت و عافیت،-4 علاج کی ضرورت اور شرعی حیثیت، -5 امراض سے بچائو اور پرہیز،-6 حرام اور نشہ آور چیزوں سے علاج ممنوع، -7 جنسی بے راہ روی اور اس کا علاج نکاح، -8 کھانے پینے کے صحت بخش اسلامی آداب پر عمل سے حصولِ صحت، -9 علاج بذریعہ غذا، -10 علاج بذریعہ دوا،-11 علاج بذریعہ دعا، -12 علاج بذریعہ قرآن، -13 ارکانِ اسلام پر عمل سے حصولِ صحت
کتاب سفید کاغذ پر خوبصورت طبع ہوئی۔ رنگین سرورق سے مزین ہے۔ غیر مجلّد ہے۔