عرب کے مشہور فیاض معن بن زائدہ (768ء) نے امیہ کے چند آخری خلفا کا زمانہ دیکھا تھا اور دولت ِ عباسیہ کے اوائل میں بھی موجود تھا۔ ایک دن منصور عباسی (754ء۔ 775ء) نے اس سے پوچھا: تمہیں کون سا زمانہ پسند ہے، ہمارا یا امیہ کا؟ کہا: ’’اگر کائنات کے لیے آپ زیادہ مفید ثابت ہوئے تو آپ کا زمانہ اچھا ہوگا ورنہ امیہ کا‘‘۔
(ماہنامہ چشم ِبیدار۔نومبر 2018ء)