مفلس کون؟

ایک عالم امیر معاویہؓ (661ء۔ 680ء) کے دربار میں گیا اور کہنے لگا کہ میں مفلس ہوگیا ہوں، میری امداد فرمایئے۔ امیر نے اسے مال و منال سے نوازنے کے بعد فرمایا: آپ نے مفلس کا لفظ غلط معنوں میں استعمال کیا ہے، مفلس وہ ہوتا ہے جو علم سے محروم ہو، نہ کہ مال سے۔“ (چشم بیدار۔ اکتوبر 2017ء)