بچوں کے لیے زیرو خوراک میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

محکمہ داخلہ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کورونا وبا کی تیسری شدید لہر کے پیش نظر سینٹرل جیل میں لواحقین کی اسیران سے ملاقات پر10 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری اصغر علی نے بتایا کہ پابندی کے دوران لواحقین کی طرف سے اسیران کے لیے صرف روزمرہ کے استعمال کی اشیاء/ سامان جمع کرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کی صورت حال کے باعث پابندی پر من وعن عمل درآمد کرایا جائے گا جس کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھنے سے روکنا ہے۔
محکمہ صحت کی طرف سے بچوں کو 10مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے زیرو خوراک میں بے قاعدگیوں کا انکشاف، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے رواں سال کے دوران زیرو خوراک کی جانچ پڑتال کرنے کے احکامات جاری کردیئے، جس کے تحت ڈسٹرکٹ سرویلنس کوآرڈی نیٹرز (DSC)، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیٹرز (ASV)، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹس (DSV) اور ای پی آئی(EPI) فوکل پرسن کو نامزد کرتے ہوئے اپنے اپنے اضلاع میں جنوری 2021ء سے اب تک نومولود بچوں کو زیروخوراک کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ ڈویژن بھر کے مختلف مقامات پر بچوں کو 10مہلک بیماریوں سے بچائو کے لیے انجکشن، ویکسی نیشن کی پہلی خوراک میں بعض ویکسی نیٹرز کی طرف سے فرضی اندراج اور فرضی کارروائیوں کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نومولود بچوں کو زیرو خوراک نہ پلائے جانے کی وجہ سے ای پی آئی مہم متاثر ہونے کا خطرہ ہے، اس لیے تمام بچوں کو پہلی خوراک فراہم کرنے کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔