زبان زد اشعار

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
(خالد شریف)
……٭٭٭……
بادباں کشتی کو رہرو کو ستارا چاہیے
ڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا چاہیے
(ڈاکٹر انعام الحق جاوید)
……٭٭٭……
باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
(ثاقب لکھنوی)
……٭٭٭……
بنے کیونکر کہ ہے سب کار اُلٹا
ہم اُلٹے بات اُلٹی یار اُُلٹا
(مومن خان مومنؔ)
……٭٭٭……
بہتے رہنے کا نام پانی ہے
جو گزر جائے زندگانی ہے
(ڈاکٹر نعیم کوہلی)