ایئر سیال کی پہلی پرواز

جماعت اسلامی کی عوامی رابطہ مہم

سیالکوٹ میں ائر سیال کے آجانے سے شہر کا چہرہ ہی بدل گیا ہے، اب یہاں صوبائی حکومت بھی توجہ دے رہی ہے، ہر ہفتے کابینہ کا کوئی نہ کوئی رکن یہاں دورے پر آرہا ہے صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری میاں محمد اسلم اقبال بھی سیالکوٹ آئے اور بہت سے امور پر بات چیت کی وہ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی خدمات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں۔ حکومت پنجاب سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ انہوں نے سیالکوٹ کے ممتاز صنعت کار و بانی چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ و سابق صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں محمد ریاض کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے وفد میں صدر انویسٹر کونسل ایکسپورٹ پروسسنگ زون سمبڑیال چودھری محمد افضل شاہین، کینیڈا میں مقیم ممتاز پاکستانی صنعت کار محمد جاوید چودھری آف کلووال، ڈائریکٹر ائیر سیال میاں عتیق الرحمان، کوآرڈی نیٹر چودھری ذولفقار احمد آف مندرانوالہ ڈسکہ اور دیگر شامل تھے۔میاں محمد اسلم اقبال نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے ڈرائی پورٹ، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ، اور اب اپنی ائیر لائن ائیر سیال بنانے کے بعد میاں محمد ریاض کی ولولہ انگیز قیادت میں انٹرنیشنل ہسپتال کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جو نہایت خوش آئند اور قابل تعریف بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت اپنے مسائل حل کرنے کا جذبہ اہل سیالکوٹ کی ایک بہت بڑی پہچان بن چکا ہے۔حکومت ایسے منصوبوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے بہت جلد دورہ کریں گے۔ بزنس کمیونٹی سیالکوٹ کی جانب سے قائم کی جانے والی فضائی کمپنی ائیر سیال کی پہلی مسافر پرواز نے اڑان بھر لی ہے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمیٹڈ (سیال) سے کراچی راونہ ہوئی پہلی پرواز کی روانگی سے قبل سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے چیئرمین میاں نعیم جاوید، وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین، چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر اقبال صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قیصر اقبال بریار، چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی اور ائیر سیال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین احسن نے کیک کاٹ کر افتتاحی پرواز کا افتتاح کیا ۔ جماعت اسلامی سیالکوٹ نے بھی عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے جماعت اسلامی کے امیر میاں محمد آصف اقبال نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی نشان ترازو سے الیکشن لڑے گی انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے نوجوان ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں اسی لیے جماعت اسلامی اپنی دعوت کے کام کو تیز کرنا ہو گا اور انہیں زندگی کے اصل مقصد سے متعارف کروانا ہوگا انھوں نے ضلع سیالکوٹ کے لیے ٹاسک دیا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کم از کم سو یونٹس قائم کیے جائیں۔ آخر میں انھوں نے ڈسکہ کی سیاسی کمیٹی کا اعلان کیا۔اس کمیٹی کا صدر محمد عمر چیمہ ایڈوکیٹ کو منتخب کیا گیا، نائب صدر میاں محمد وقاص ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر افضل لون سرپرست امین احسن مغل اور نائب صدر محمد وقاص مغل ہوں گے۔