کراچی پریس کلب کےسالانہ انتخابات

دی ڈیمو کریٹس پینل کی پھر کامیابی

کراچی پریس کلب جمہوری نہ صرف جمہورتی رواتوں کا امین ہے بلکہ اس نے ہر مشکل وقت میں جمہوری قوتوں کو تقویت پہنچائی ہے یہ ایک ایسا تابناک ماضی رکھتا ہے کہ جب پورے ملک میں آزادی اظہار کی کوءی جگہ نہیں ہوتی تھی تو یہاں پر سیاسی قوتیں اظہار کرتی تھیں،زوالفقار علی بھتو جب اپوزیشن میں تھے توکراچی پریس کلب میں خطاب کرچکے ہیں اور یہ بات آج کے تناظر میں شاید اتنی اہم نہیہں لگ رہی ہوں لیکن جبر کے ماحول میں اس کی بہت ااہمیت رہی ہے.یہاں اس کے قیام اور دستور بننے کے بعد دسمبر 1958 ء سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیں.صرف ایک بار، جب بے نظیر بھٹّو کے انتقال کا واقعہ پیش آیا تو اس کے بعد خراب حالات کی وجہ سے الیکشن کی تاریخ کو چند روز کے لیے آگے بڑھانا پڑا،لیکن الیکشن ضرور ہوے.ابتدائی دنوں میں ہر برس جون میں الیکشن ہوتے تھے، پھر ایک آئینی ترمیم کے ذریعے مارچ میں ہونے لگے اور اب ایک اور ترمیم کے بعد سے دسمبر میں الیکشن ہوتے ہیں۔ پانچ عہدے داروں اور سات گورننگ باڈی کے ارکان پر مشتمل ٹیم، پریس کلب کے معاملات کودیکھتی او ر چلاتی ہےکلب کے انتخابات ہر سال خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہوتے ہیں۔امسال بھی کلب کے انتخابات اپنی روایت کے مطابق 26دسمبر 2020کو منعقد ہوے جس میں ایک بار پھر ”دی ڈیمو کریٹس پینل“نے 12 نشستوں پر بھر پور کامیا بی کا تسلسل قائم رکھا۔انتخابی عمل میں کراچی پریس کلب کے1185 اراکین نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائی گئی۔ انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2021 کے چیرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان کی جاری کر دہ نتائج کے مطابق ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی 607ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقا بل یونائیٹڈ پینل کے حبیب خان غوری نے 560ووٹ حاصل کیے۔ دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کی امیدوار شازیہ حسن نے 754ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ یونائیٹڈ پینل کے سعید جان بلوچ نے 393ووٹ حاصل کیے۔ خزانچی کے عہدے پردی ڈیمو کریٹس کے عبدالوحید راجپرنے 844ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور یونائیٹڈ پینل کے عطا اللہ ابڑو 282ووٹ حا صل کر سکے، سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس کے محمد رضوان بھٹی 844ووٹ لیکر کامیاب قرار دیے گئے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے محمد قاسم نے 308ووٹ حا صل کیے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پردی ڈیموکریٹس کے محمد ثاقب صغیر 822ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے محمد شفیق(عمران جونیئر) 320ووٹ حاصل کر سکے ۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر کامیابی حاصل کی۔ چیف الیکشن کمیٹی کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے عبدالعزیز سنگھور نے 828ووٹ، حامد الرحمن اعوان760ووٹ، محمد فاروق سمیع747ووٹ، محمد نبیل 747ووٹ، عبدالوسیع قریشی 746 ووٹ،سلمان سعادت 718ووٹ اور عبدالرشید میمن 717ووٹ لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ الیکشن2021 کیلئے1493 اراکین ووٹ کے اہل قرار دیے گئے تھے، جس میں سے 1185ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا ہے۔ کے یو جے دستور کی گروپ کے پینل کی تسلسل کے ساتھ کامیابی کی صرف ایک ہی وجہ سامنے آ تی ہے وہ ہیں ان کی کلب کے اراکین کے لیے خدمات ہیں، ان کے عہدے دار پورے سال کسی نہ کسی سرگرمی کاانعقاد کرتے رہتے ہیں۔ان کے دور میں کلب کی 150 سالہ پرانی عمارت کی نئے سرے سے تزئین و آرائش بھی کرائی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کے مرکز میں قائم کلب کی دلکشی کو چار چاند لگ گئے ہیں ۔اسی طرح کلب کے اراکین کے لیے پلاٹوں سے متعلق مسائل کو بھی بخوبی حل کیا، پھرکورونا کے دوران بھی مشکل وقت میں کلب کے اراکین سے رابطے میں رہے یہاں تک کہ وہ صحافی جو نوکری یا دیگر مسائل کی وجہ مالی مشکلات میں گھرے رہے ان کے گھر تک راشن پہنچانے سے لے کر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں نظر آئے موجودہ نومنتخب سیکریٹری رضوان بھٹی کی تو شہرت ہی خدمت کی وجہ سے ہے ۔اس موقع پر سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب ٹیم کو مبارک بادیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نومنتخب امیدوار آزاد صحافت کا پرچم بلند کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، جنرل امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نےبھی کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ صحافت کی آزادی ،مظلوم عوام کی دادرسی اور صحافی برادری کے اتحاد ویکجہتی وحقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

کراچی پریس کلب کے صدور

محمّد عاشر( 59، 60 ،61)، ضمیرالدین احمد(62)، جعفر نقوی(63)، صفدر علی قریشی(64 ،65 )، سلطان احمد(66) ، کے ایم احسان اللہ(67)، ابرار حسن صدیقی( 68 ، 73)، صفدر برلاس(69)، انور حسین(70، 71، 72)، ہمدان امجد علی(74، 75)، نصیر بروہی(76)، اشفاق بخاری(77 ، 79،)، حضور بخش شاہ(78، 89)، عبدالحمید چھاپرا(80، 81، 82، 83، 84)، محمود علی اسد( 85، 87، 88)، آفتاب سیّد(86)،صلاح الدین حیدر( 90، 94) ،سلیم عاصمی(91 ،92)، حسن عابدی(93)، ایم ایس غوثی(95، 2002 ،2003، 2005، 2007)، حبیب خان غوری( 96 ،97)، اظہر عادل لاری( 98)، علی اقبال( 99)، خورشید تنویر (2000، 2001)، نظام الدین صدیقی( 2004)، غازی صلاح الدین(2006)، نجیب احمد(2008 )، امتیاز خان فاران( 2009، 2010، 2013، 2014)، طاہر حسن خان(2011، 2012)، فاضل جمیلی( 2015، 2016)، سراج احمد(2017)، ملک احمد خان(2018)امتیاز خان فاران( 2019، 2020۔)۔