پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) 9جنوری کو سیالکوٹ میں جلسہ کرے گی، پی ڈی ایم کا جلسہ جناح اسٹیڈیم یا چوک علامہ اقبال میں ہوگا۔ جلسے میں مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری، قمر زمان کائرہ، مولانا فضل الرحمٰن، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق و دیگر راہنما خطاب کریں گے۔ جوابی وار کے لیے پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہاں ڈیرے لگائے ہیں۔
حکومت کی کوششوں سے قرضوں کے حصول کے لیے فرد کے اجرا اور کسانوں کے لیے بینک کی سطح پر اراضی کے انتقال کا عمل آسان ترین (ون ونڈو آپریشن)بنا دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 23 بینکوں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ تک رسائی فراہم کردی گئی ہے اور محکمہ مال کے تحت جاری اقدامات میں ای اسٹیپنگ کا منصوبہ جہاں جعلی اسٹامپ پیپر کو چیک کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے، وہیں پر اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 80 فیصد سے زائد آمدنی کا سبب بھی بنا ہے۔ پراپرٹی رجسٹریشن پراجیکٹ محکمہ مال کا احسن قدم ہے، بلکہ پنجاب میں ویب سائٹ www.punjab-zameen.gov.pk پر آن لائن فرد کا اجرا کیا جارہا ہے۔ اسی طرح انتقال فیس کی ادائیگی بذریعہ اینڈرائیڈ ایپلی کیشن (ای پی) کو متعارف کروایا جارہا ہے، جبکہ صوبائی محکمہ مال کے مستقبل کے پروجیکٹس مکمل کیے جا رہے ہیں، اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے 4 ممالک (امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات)کے 14 سفارت خانوں میں خصوصی کائونٹر متعارف کروائے جارہے ہیں جس سے وہ پاکستان آئے بغیر اپنی جائداد سے متعلق مصدقہ کاغذات حاصل کرسکیں گے۔ پنجاب کے مینول لینڈ ریکارڈز اور نقشوں کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔ بیرون ملک میقم پاکستانیوں کوسفارت خانوں کے ذریعے زمین کے ریکارڈ مہیا کرنے کے لیے آن لائن سافٹ وئیر پر کام جاری ہے۔ روایتی پٹوار سسٹم کا خاتمہ کرکے پٹواری کو ویلیج آفیسر کے طور پر متعارف کروایا جارہا ہے۔ عملہ کی تربیت کے لیے لاہور میں ریونیو اکیڈمی بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے جس پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں دس ہزار ایکڑ زمین پر 9 انڈسٹریل زونز کا قیام،جس سے بیرونی سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔