آہیں تعاقب میں

احمد بن طولون (868ء۔883ء) مامون کی طرف سے مصر کا گورنر تھا۔ اس نے خود مختاری کا اعلان کردیا اور اس کا خاندان 37برس تک حکمران رہا۔ آغاز میں یہ ظالم تھا۔ ایک دن یہ محل سے نکل رہا تھا کہ ایک عورت نے اس کے ہاتھ میں ایک رقعہ تھما دیا۔ مضمون یہ تھا: اے احمد! تمہارا کام عدل تھا لیکن تم نے ظلم کیا، اللہ نے تمہیں رحم و احسان کا موقع دیا لیکن تم نے عوام پر قہر توڑا، یاد رکھو کہ ہزاروں مظلوموں کی آہیں تمہارے تعاقب میں ہیں اور یہ تمہیں بھون کر رکھ دیں گی‘‘۔
احمد رقعہ پڑھ کر کانپ اٹھا اور ظلم سے توبہ کرلی۔