باز نے مرغ سے کہا: ’’انسان کو تم سے یہ شکایت ہے کہ تم بے وفا ہو، تم جس گھر میں پلتے اور بڑے ہوتے ہو جب چاہتے ہو اسے چھوڑ کر کہیں اور چلے جاتے ہو، دوسری طرف میری یہ حالت ہے کہ مالک جب بھی مجھے چھوڑتا ہے میں ہوا سے تیتر اور چکور پکڑ کر پھر واپس آجاتا ہوں۔ مرغ نے کہاکہ اگر تم میری طرح دوچار بازوں کے گلے پر چھری چلتی دیکھتے تو کبھی واپس نہ آتے۔