غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیسف نے آئندہ سال ترقی پذیر اور غریب ممالک کو تقریباً 2 ارب کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یونیسیف کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں نے کورونا ویکسین کی شفاف تقسیم کے عزم کا اظہار کیا ہے جس کے تحت ایک بہت بڑے آپریشن کے ذریعے آئندہ سال ترقی پذیر اور غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی 2 ارب ڈوز فراہم کی جائیں گی۔ یونیسیف کے مطابق ادارہ ویکسن اور ایک ارب سرنج کی ڈیلیوری کے لیے 350 فضائی کمپنیوں اور فریٹ کمپنیوں کے ساتھ کام کررہا ہے، جس میں افریقی ملک برونڈی، افغانستان اور یمن جیسے غریب ممالک کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جی 20 کے اجلاس میں دنیا کی بڑی معاشی قوتوں نے کورونا کی ویکسین کی مساوی تقسیم کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق کورونا وبا سے پہلے دنیا بھر میں بچوں کے لیے ویکسین کی تقسیم غیر مساوی تھی جس سے تقریباً 20 لاکھ بچے بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لے پارہے تھے۔