کتاب
:
مرقع دہلی
(فارسی متن مع اردو ترجمہ)
مصنف
:
نواب درگاہ قلی خاں
مترجم
:
ڈاکٹر خواجہ عبدالحمید یزدانی
صفحات
:
184 قیمت 250 روپے
ناشر
:
ڈاکٹر تحسین فراقی۔ ناظم مجلسِ ترقیِ ادب،
2 کلب روڈ۔ لاہور
زیر نظر کتاب ’’مرقع دہلی‘‘ خانِ دوراں نواب درگاہ قلی خاں (1710ء۔ 1766ء) کی فارسی تصنیف ہے۔ خانِ دوراں نواب درگاہ قلی خاں کے آباواجداد مشہد ایران کے رہنے والے تھے۔ ان کے جدِّ اعلیٰ شاہجہان کے دور میں برعظیم پاک و ہند میں آئے اور کشمیر کی صوبے داری سے سرفراز ہوئے۔ خانِ دوراں کے والد دکن میں سنگم نیر کے محالات کی فوجداری پر تعینات تھے۔ نواب درگاہ قلی خاں سنگم نیر میں پیدا ہوئے۔ نواب نظام الملک آصف جاہ نے ذاتی قابلیت پر انہیں آبائی منصب اور جاگیر عطا فرمائی اور مصاحبت میں رہنے کا شرف بخشا۔ 1738ء میں خانِ دوراں کو آصف جاہ کے ہمراہ دہلی جانے کا اتفاق ہوا۔ یہ مغل بادشاہ محمد شاہ رنگیلے کا زمانہ تھا۔ خانِِ دوراں نے دہلی کے شہر اور معاشرے کو بہت قریب سے دیکھا اور اپنے تاثرات قلم بند کیے، اور آج سے تقریباً تین سو سال پہلے کی دہلی کو اپنی تمام گہما گہمی، رنگینی اور زوال آمادگی کے ساتھ نظر کے سامنے لاکھڑا کیا۔
بے شمار کتب فارسی میں موجود ہیں جو اردو میں ترجمہ ہونی چاہئیں، کیونکہ ان کا تعلق برصغیر میں مسلمانوں کی تاریخ و ثقافت سے ہے۔
یہ کتاب سفید کاغذ پر طبع کی گئی ہے۔ مجلّد ہے۔
nn