شش ماہی ’’ایقان‘‘ فیصل آباد

درس و تدریس اور تعلیم اسکولوں اور کالجوں میں ہوتی ہے۔ جامعات میں تحقیق ہوتی ہے۔ جامعات مختلف النوع تحقیقات کو اپنے جامعی مجلات میں پیش کرتی ہیں، وہی آج کل کمپیوٹر پر بھی پیش کیا جاتا ہے۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد ایک وقیع علمی ادارہ ہے جو ڈاکٹر انیس احمد وائس چانسلر کی رہنمائی میں ترقی کے مراحل طے کررہا ہے۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فیصل آباد کیمپس کے شعبۂ علومِ اسلامیہ سے زیر نظر مجلے طبع ہوئے ہیں۔ ان میں اردو، عربی اور انگریزی مقالات طبع کیے گئے ہیں، ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
شمارہ اوّل اردو مقالات
-1 برصغیر میں اصولِ تفسیر کے مناہج و دبستان اور نمائندہ شخصیات کی علمی تراث کا تجزیاتی مطالعہ
ڈاکٹر عبید الرحمٰن/ ڈاکٹر حافظ حامد حماد
-2 غیر مسلم اہلِ قلم کے بزبانِ اردو تراجم و تفاسیر قرآنی
ڈاکٹر ساجد اسد اللہ
-3 اہلِ بدعت سے تحدیث و سماع کا حکم۔ علامہ احمد شاکرؒ کی آراء کا اختصاصی مطالعہ
ڈاکٹر حبیب الرحمٰن
-4 فروغِ امن اور انسداد دہشت گردی میں عقائدِ صحیحہ کا کردار
ڈاکٹر محمود احمد/ ڈاکٹر محمد منشا طیب
-5 تجارتی معاملات میں ترغیبات و مراعات کی انواع و اقسام، شریعت کی روشنی میں تحقیقی مطالعہ
حافظہ حمیرا کوثر/ ڈاکٹر محمد حماد لکھوی
-6 غیر مسلم اقوام کی مشابہت۔ اصولی ابحاث اور فقہاء کے استنباطات کا عصری انطباق
یاسر فاروق
-7 حقوقِ نسواں کا عالمی معاہدہ ’’CEDAW‘‘ اور شریعتِ اسلامیہ: تقابلی مطالعہ
سرفراز حسین سعید/ شگفتہ نوید
عربی مقالہ
-1 مباحث النصیحۃ و العظۃ فی شعر
الامام محمد بن ادریس الشافعیؒ
د۔منیر اظہر/ د۔ محمد سلیم اسماعیل
انگریزی مقالہ
Critical Approach to Perceptions of Bernard Lewis Regarding Islamic Political & Social Practices.
Dr. Inam Ullah / Abida Naseem
ایقان جلد اوّل شمارہ دوم
-1 سورۃ الفاتحہ از تبجیل التنزیل: برصغیر کی نادر فارسی تفسیر کا تحقیقی مطالعہ
ڈاکٹر ساجد اسد اللہ
-2 بیع سلم میں تلفیق بین المذاہب کی فعالیت۔ ہیئتہ المحاسبۃ کے فتاویٰ کا تحقیقی جائزہ
(عبدالرزاق)
-3 تکافل کا مضاربہ ماڈل، تعارف اور عملی طریقہ کار میں پیش آمدہ مسائل کا حل
ارم سلامت/ سیدہ عائشہ رضوی
-4 الشماۃ العنبریۃ من مولد خیر البریۃ از نواب صدیق حسنؒ: خصائص و بدیعیات کا تنقیدی جائزہ
عثمان علی/ ڈاکٹر محمد منیر اظہر
-5 سیکولر اِزم اور مسلم معاشرت میں اس کا ارتقاء۔ تحقیقی مطالعہ
عربی مقالات
-1 دراسۃ مقارنۃ فی تعین الزمان و المکان و اعلام عند شراح البخاری (الکرمانی و ابن حجر نموذحاً)
د۔ مطیع الرحمان/ د۔ فتح الرحمٰن القرشی
-2 تطوّر العقیدۃ الالحادیۃ فی المجتمعات الاسلامیۃ و العکاساتھا فی الجوانب المختلفۃ للحیاۃ الانسانیۃ
محمد ذوالقرنین/ خلیل الرحمٰن
انگریزی مقالات
1- Impacts of Psychological and domestic violence on women in pakistan:
Problems & Solutions in the light of islamic teachings
Mr. Yasir Farooq/ Dr.Muhammad Mansha Tayyab
2- The Impact of the Prophetic Sunnah on Character Building of an Individual Person
Dr. Muhammad Sarwar Hijazi/ Dr.Jamil Akhtar
3- Islamic Perception of Freedom of Expression: An Exploration of Islamic Thought
Dr.Riaz Ahmad Saeed
ایقان جلد 2 شمارہ 3
اردو مقالات
-1 سیاسی و سماجی معاملات میں احساسِ ذمہ داری: سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں تعمیری مطالعہ
عبدالرئوف/ سیدہ عائشہ رضوی/ خلیل الرحمٰن
-2 رہائشی علاقوں کی انتظامی منصوبہ بندی: سیرتِ طیبہ کی روشنی میں تجزیاتی مطالعہ
ڈاکٹر محمد منشا طیب/ یاسر فاروق
-3 مذہبی منافرت کے معاصر رویّے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ان کا حل
عبدالرزاق/ محمد آصف/ ڈاکٹر حافظ امجد حسین
-4 نفسیاتی جنگ کا تصور اور معاصر عسکری نظام میں اس کی معنویت: سیرتِ طیبہ کی روشنی میں تحقیقی مطالعہ
سعید الحق جدون/ امتیاز علی
عربی مقالہ
اسھاماۃ العلمیہ للسید سلیمان الندوی في السیرۃ النبویۃ
محمد طارق محمود / د۔ محمد منیر اظہر
انگریزی مقالات
1- Islamic Methodology of Motivation: An appraisal in the Light of Seerah
Dr. Amir Hayat/Muhammad Tariq Ramzan
2- Founding Principles of Islamic Welfare State in the light of Seerah: An Application in Pakistan’s Perspective Seerah
Dr. Zulqarnain/ Dr.Sajid Asadullah
پہلے شمارے میں مدیر اداریے میں تحریر فرماتے ہیں:
’’اللہ ربّ العزت کا بے حد شکر ہے، جس کے بے پایاں فضل و کرم اور احسانات کی بدولت ہم اس کاوش کو منصۂ شہود پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اور اس ذات کی بے پناہ رحمت و عنایت ہے کہ اس نے ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم اس نوع کی علمی و تحقیقی سرگرمی کا حصہ بن سکے۔
یہ بات اظہر من الشمس مسلّم ہے کہ ہر دور میں علوم کا ارتقاء انسانی ضرورت پر منحصر رہا ہے، یہاں تک کہ انبیاء کرام علیہم الصلاۃ و التسلیم جن علوم و معارف کو لے کر اس دنیا میں تشریف لائے، وہ (اسی) نسلِ انسانی کی رشد و ہدایت کے پیش نظر ہی خزینہ علم و معرفت اور تعلیم رسالت کا سرچشمہ قرار پائے۔ علم و معرفت کے اس سلسلے کو نشر و تبلیغ کے جن مراحل سے منسلک کیا گیا، بہ زبانِ نبوت اسے وراثت ِ انبیاء سے تعبیر کیا گیا ہے۔ درحقیقت علم و معرفت کا حصول ہی وہ بنیادی ذہ ہے جسے تیقن کے ساتھ حاصل کرنے اور ادا کرنے کے لیے انبیاء کو حکماً کہا گیا کہ وہ اس میں رسوخ اور اثر انگیزی کی دعا کریں بلکہ اولاً اسی کو ہی معرفت ِ الٰہ العالمین کا ذریعہ بنائیں۔ چنانچہ علوم کی ضرورت، معرفت و حکمت میں رسوخ و نتیجہ خیزی کا حصول اور پھر منبع علم کی طرف متلاشیان کا رجحان و میلان ہر دور میں مسلّم رہا ہے۔ اس لیے ایسے مراکزِ علوم خواہ زبانی لحاظ سے ہوں یا تحریری، ان سب کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور علم و معرفت میں ایقان کے خواہش مند اس میں اپنا حصہ بھرپور ڈالتے ہیں۔ علم خواہ دینی ہو یا دنیوی، ہر ایک ’’ایقان و صبر پیہم‘‘ کا متقاضی ہے جس سے روشنی کے منارے ایسے پھوٹتے ہیں کہ چہار سو عالم میں اس کے متلاشیان پروانوں کی مانند شمعِ علم کے گرد جمع ہوتے ہیں۔ اور اگر اس میں عملی و فکری یگانگت اور پختگی پیدا ہوجائے تو یہ مقابل کے سامنے دلیل و حجت کی اعانت سے سینہ سپر ہونے کا جذبہ بھی پیدا کرتا ہے، بالفاظِ دیگر:
اسی ایقانِ براہیم کا وارث ہوں عزیز
اب بھی آتش کو اگر چاہوں گلستان کردوں
علم و معرفت میں ایقان کے حصول کے لیے ایک مرکز کی حیثیت سے جو تحقیقی و علمی سرگرمیاں اس وقت جاری و ساری ہیں ان کی ایک کڑی تحقیقی مجلہ ’’ایقان‘‘ بھی ہے جس کا پہلا شمارہ اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ علومِ اسلامیہ کے ان متلاشیان کے لیے اس ادنیٰ سی کاوش کا علمی و تحقیقی پلیٹ فارم کی صورت میں اجراء کیا جارہا ہے، جہاں ان کو اپنے نظریات و افکار کی نشرواشاعت، علمی استعداد و صلاحیتوں میں رسوخ حاصل کرنے، ملک و ملت کے لیے عملی طور پر تیار کرنے اور معاصر و جدید مسائل کے حل میں اپنی تحقیقات و تجاویز پیش کرنے کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔ گو کہ اس سے قبل متنوع علمی و تحقیقی مجلات اس میدان میں سرگرم عمل ہیں، تاہم اس امر سے انکار ناممکن ہے کہ جدید تحقیقات کے لیے جس قدر وسائل میسر ہوں گے، اسی قدر محققین کو سہولت حاصل ہوگی۔
مجلے نہایت خوبصورت طبع کیے گئے ہیں۔