ششماہی السیرۃ عالمی ۔شماہ39، کراچی
اللہ جل شانہٗ کا بڑا فضل ہے کہ اس کی رحمت سے پاکستان میں بے شمار دینی، علمی، ادبی رسائل شائع ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ راقم کو بھی مل جاتے ہیں، جن کا تعارف راقم کرواتا رہتا ہے۔ جو اصحاب عامۃ الناس کے لیے اتنی محنت مشقت کرتے ہیں ان کا زبانی شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عملی شکریہ ان رسائل کو خرید کر ان کے مطالعے اور استفادے سے بھی کرنا چاہیے۔ رسائل کا ایک ڈھیر جمع ہوگیا ہے، ان میں سے چند کا تعارف پیش خدمت ہے۔
اس شمارے میں درج ذیل مقالات و مضامین شائع کیے گئے ہیں:
اداریے میں مدیر کے قلم سے مطالعہ سیرت، علمی، عملی، تحقیقی اور تدریسی اہمیت کے عنوان سے فکر انگیز گفتگو ہے۔
٭ ’’کامیاب ترین مصلح صلی اللہ علیہ وسلم‘‘۔ از محمد جادبک/ ترجمہ: مولانا حافظ محمد ابراہیم فیضی
٭ ’’امتِ مسلمہ کا علمی وفکری ارتقا، اسوۂ حسنہ کی روشنی میں‘‘۔ محمد یوسف فاروقی
٭ ’’عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقطاع و عطایا کے معاشی اثرات کا جائزہ‘‘۔ ڈاکٹر ادیبہ صدیقی
٭’’بعثتِ نبویؐ سے متعلق حضرت عیسیٰ ؑکی بشارت‘‘۔ پروفیسر ابوسفیان اصلاحی
٭’’مغربی ثقافتی یلغار کے تناظر میں سنت کی اہمیت‘‘۔ محمد رشید۔
٭’’السیرۃ النبویہ علیٰ صاحبھاالصلوٰۃ والسلام، تحقیقی و توقیتی مطالعہ‘‘ (حصہ جدلیات)۔ پروفیسر ظفر احمد
٭’’درود شریف اور عطریات اور ذکرِ رسول‘‘۔ ڈاکٹر زید بن محمد بن حسین عیدروس/ ترجمہ: ڈاکٹر حافظ حقانی میاں قادری
٭’’جدید ہندوستان میں اردو سیرت نگاری، میزانِ نقد میں‘‘۔ ڈاکٹر محمد یاسین مظہر صدیقی
٭ڈاکٹر حافظ شبیر احمد جامعی کے قلم سے ’’مستشرقین اور سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم‘‘
٭’’جدید اردو کتابیاتِ سیرت‘‘۔ حافظ محمد عارف گھانچی
الحمدللہ اب تک پندرہ ہزار چھے سو صفحات سیرتِ نبویؐ پر السیرۃ عالمی میں شائع ہوچکے ہیں، ابھی سفر جاری ہے۔ سیرت اک بحرِ بے کراں ہے۔ مجلہ سفید کاغذ پر عمدہ طبع ہوا ہے۔
ششماہی الایام کراچی(شمارہ20)۔
الایام کا شمارہ نمبر20 جلد 10 کا شمارہ نمبر 2جولائی دسمبر 2019ء۔ اس کے محتویات درج ذیل ہیں:
مقالات-1 ’’جذبۂ تشکر کی عصری معنویت‘‘ حفصہ نسرین، 2 ۔ ’’ترجمہ میر تقی میر در تذکرائے شعرائے اردو از خیراتی لعل بے جگر‘‘ زاہرہ نثار،3۔ ’’امام المؤرخین: المسعودی‘‘ نگار سجاد ظہیر،4۔ ’’ایسٹ انڈیا کمپنی کے عہد میں ہندوستانی مالیاتی نظام کی تباہی‘‘ فرح ناز سلیم، 5۔ ’’نوابانِ بہاول پور کی تعمیر کردہ چند مساجد اور ان کے فارسی کتبات‘‘، 6۔ ’’امہات کتبِ تصوف میں بیان کردہ مصطلحاتِ صوفیہ از حافظ عطا اللہ مصطفیٰ‘‘ ہمایوں عباس، 7۔ ’’قاضی ابن العربی کا احکام القرآن میں منہج و اسلوب‘‘ حافظ محمد اسحاق/ عظمیٰ بیگم، 8۔ ’’نائن الیون اور پاکستانی سماج‘‘ آصف حمید،9۔ ’’محمود تیمور کے افسانوں کا مطالعہ‘‘ عمیر رئیس/ سنبل انصار۔
ادبیات:’’اضافتِ مقلوب اور ہماری نافہمی‘‘ غازی علم الدین، ’’قرآن اور اردو ’’محمود کاوش، ’’ظ انصاری: ’’کیا شخص تھا‘‘ غازی علم الدین، ’’پرویش شاہین سے ایک ملاقات‘‘ نگار سجاد ظہیر
تراجم:’’سلطان عبدالحمید ثانی کی یادداشتیں‘‘ (قسط:3) منیب حسین
وفیات:ڈاکٹر حسن قاسم مراد
تبصرۂ کتب میں ڈاکٹر خالد ندیم نے ’’مطالعہ شبلی پر ایک نظر‘‘ پر گفتگو کی ہے۔ ’’بازیافت‘‘ کے تحت یومِ عالمگیر پر ڈاکٹر سید معین الحق کا خطبۂ صدارت دیا گیا ہے۔
حصہ انگریزی میں دو مقالات شامل کیے گئے ہیں:
1. TREATY OF HUDAIBYA DAWOOD AHMED/NAUDIR BAKHT.
2. TOWARDS UNDERSTANDING SOME QUR`ANIC TERMS, CONCEPTS, AND THEMES BY TAUSEEF AHMED PARRAY (BOOK REVIEW) GOWHAR QUADIR WANI.
مقالات و مضامین کے عنوانات سے اندازہ لگائیں کہ اس کے مطالعے سے کتنا علم حاصل ہوگا۔
سفید کاغذ پر طبع ہوا ہے۔
معارف مجلہ تحقیق شمارہ 17(اردو ، انگریزی)۔
معارف مجلۂ تحقیق ایک اہم علمی و تحقیقی مجلہ ہے، یہ اس کا سترواں شمارہ ہے، اس میں جو مقالات شامل کیے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں:
’’اسلامی تہذیب کی نشاۃ ثانیہ‘‘ زہرہ ملک/ حافظ ساجد اقبال شیخ، ’’تخلیق اردو میں عربی فارسی کا حصہ‘‘ ڈاکٹر جہاں آرا لطفی، ’’میراث میں خواتین کے حصص‘‘ سید غضنفر احمد، بی بی عالیہ، ’’قسطنطنیہ سے استنبول تک‘‘ فیضان احمد، فرزانہ جبین، ’’برصغیر میں اسلامی تاریخ نگاری زوالِ مغلیہ سے بیسویں صدی تک‘‘ صوفیہ فرناز، ’’دورِ حاضر کے نظریاتی چیلنجز کے معاشرتی اثرات‘‘، عدنان ملک محمد زبیر، محمد فرمان، ’’اسلام کا تصورِ علم، طاقت اور نصاب سازی‘‘ محمد غیاث، ’’فقہی مسالک‘‘ حفصہ صدیقی، رعنا افضل، مقالہ خصوصی ’’عربی ادب کا ماضی اور مستقبل‘‘ طہٰ حسین، عمیر رئیس، محمد اسحاق
مجلہ سفید کاغذ پر عمدہ طبع ہوا ہے۔
۔’’المحصنات‘‘ علمی و تحقیقی مجلہ شمارہ 4(اردو، انگریزی، عربی)۔
مجلۃ المحصنات جامعہ المحصنات پاکستان کے شعبہ تحقیق سے شائع ہونے والا علمی و تحقیقی مجلہ ہے، یہ اس کا چوتھا شمارہ ہے۔ اس کے مقالات و مضامین درج ذیل ہیں اداریے کے علاوہ:
٭’’مخطوطات کا تعارف و اہمیت اور تاریخی پس منظر‘‘۔ گل ناز عبدالغفور
٭’’شام اور مشرق وسطیٰ کا حال اور مستقبل‘‘۔ میر بابر مشتاق
٭’’الہامی وغیر الہامی مذاہب میں ذبیحہ کا تصور‘‘۔ کنیز فاطمہ
٭ ’’اقبال کا تصورِ اجتہاد… تحقیقی جائزہ‘‘۔ تہمینہ پرویز
٭’’معجزاتِ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم… ایک جائزہ‘‘۔ سمیرا چشتی
٭ ’’قرآن کا سائنسی انڈیکس‘‘ انجینئر شفیع حیدر صدیقی
عربی مقالات:
٭ارہاب۔ کلمۃ حق ارید بھا باطل، عالم خان
٭حکم حضور النسآء الصلاۃ الجماعہ فی المسجد۔ ڈاکٹر جہاں آرا لطفی۔
انگریزی مقالہ:
SUPPORT OF MUSLIM CALIPHS TOWARDS EDUCATION DURING GOLDEN ERA OF SPAIN۔ BY HAFIZA SUMAIYA AMIN.
مجلہ سفید کاغذ پر خوبصورت طبع کیا گیا ہے۔