اسلامی ریاست (بزبانِ سندھی)بنیادی اصول ء انتظام

زیر تبصرہ کتاب مفکرِ اسلام سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی ایک شاہ کار اور معرکۃ الآراء تصنیف ہے، جس کی تعریف کرنا سچ مچ سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ کتاب میں حسب ِذیل چھے ابوب ہیں:
(1) اسلامی حکومت (اصول ء انتظام)
(2) اسلامی ریاست جا بنیاد
(3) اسلامی دستور جون بنیادی گالھیون
(4) اسلامی ریاست جو مثالی دور
(5)اسلام م قانون سازی ء اجتھاد
(6) کجھ دستوری ء سیاسی مسئلہ
اپنے موضوع کی انفرادیت کے حوالے سے بلاشبہ یہ ایک بے مثال اور شاندار تصنیف ہے، جس میں صاحبِ کتاب نے اپنے موضوع کا حق دلائل و براہین کے ساتھ حد درجہ خوش اسلوبی اور عمدگی کے ساتھ ادا کیا ہے۔ قبل ازیں سندھی زبان میں اس موضوع پر شاید ہی کوئی ایسی کتاب چھپی ہوگی۔ یہ کتاب بیک وقت علماء اور اسکالرز کی علمی پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ علم سیاسیات کے طلبہ کے لیے بھی ایک نادر و نایاب سوغات ہے۔ کتاب سلیقے کے ساتھ سفید کاغذ پر طبع ہوئی ہے۔ قیمت مناسب رکھی گئی ہے۔ سندھ مسلم سوسائٹی کے ذمہ داران اس کتاب کی اشاعت پر ستائش اور داد کے حق دار ہیں۔