کتاب : مطالعاتِ تاریخ و ادب
ڈاکٹر معین الدین عقیل کی منفرد تصنیفی خدمات
مصنفہ : رخسانہ فیض
صفحات : 240 قیمت 600 روپے
ناشر : رنگ ِ ادب پبلی کیشنز۔ آفس نمبر 5
کتاب مارکیٹ اردوبازار کراچی
فون نمبر : 021-32761100
موبائل : 0345-2610434
ای میل : rangeadab@yahoo.com
ویب سائٹ : www.facebook.com/rangeadab
زیر نظر کتاب محترمہ رخسانہ فیض کا ایم فل کا مقالہ ہے جو انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر ایوب ندیم کی نگرانی میں تحقیق اور تحریر کیا، اور جو منہاج یونیورسٹی نے منظور کیا۔ مصنفہ تحریر کرتی ہیں:
’’ڈاکٹر معین الدین عقیل کی تصنیفی و تحقیقی خدمات میں اسّی (80) کے قریب کتب اور چار سو سے زائد مقالات ہیں، اُن کی تحقیقی شخصیت کا جائزہ لیا جائے تو 90 فیصد موضوعات کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ ہندوستان میں اردو کی ابتدا، خدمات، تاریخ، تاریخِ ہند خصوصاً جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی علمی و ثقافتی تاریخ، اسلامی سلطنت کا قیام، مقاصد، اہداف، معیار، اور پاکستان کی ابتدا اور اس سلسلے میں حصہ لینے والی تحریکات اور ان کے محرکات سے ہے۔ گویا دینی و دنیاوی دونوں ہی صورتوں میں یہ موضوع علمِ نافع کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اس موضوع کو منتخب کرنے کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔
محقق، نقاد، مؤرخ، ادیب، مرتب اور اردو ادب کے پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل ایک مقتدر شخصیت ہونے کے ساتھ کاغذ، قلم، کتاب، علم، ادب اور زبان کے آدمی ہیں۔ آپ کی دلچسپیوں کا محور و مرکز ’’کتاب‘‘ ہے۔
یہ مقالہ چار ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلا باب ’’سوانح و شخصیت‘‘ کے زیر عنوان ہے جس میں ڈاکٹر معین الدین عقیل کے مختصر حالاتِ زندگی، جن میں بچپن سے لے کر اب تک کے علمی و تحقیقی سفر کو بیان کیا گیا ہے، ڈاکٹر صاحب کی مختلف علمی و تعلیمی اداروں میں خدمات کے ذکر کے ساتھ ساتھ، ڈاکٹر صاحب کی ذاتی لائبریری، اس کی اہمیت اور جاپان منتقلی کو تفصیلاً بیان کیا گیا ہے۔ باب دوم ’’موضوعات‘‘ میں تحقیق کی روایت، پاکستان میں اردو تحقیق کے جائزے کے بعد، ڈاکٹر معین الدین عقیل کی تحقیقی خدمات… تحقیق اور متعلقاتِ تحقیق… اردو تحقیق صورتِ حال اور تقاضے… تحریکِ آزادی میں اردو کا حصہ… پاکستانی زبان و ادب: مسائل اور مناظر… مسلم ہندوستان: ادب، تاریخ اور تہذیب… جنوبی ایشیا کی تاریخ نویسی: نوعیت، روایت اور معیار… اقبال اور جدید دنیائے اسلام… اقبال: حیات و فکر کے نئے گوشے… Infinite to Finite from Iqbal…اختر و اقبال… بیتی کہانی… ایک نادر سفرنامہ دکن کے اہم مقامات کے احوال و کوائف… اردو کے نادر سفرنامے… فتح نامہ ٹیپو سلطان اور مسلم ہندوستان ادب، تاریخ اور تہذیب پر خامہ فرسائی کی گئی ہے۔ باب سوم ’’اسلوب‘‘ میں جن موضوعات کو عنوان بنایا گیا ہے ان میں اہم ترین یہ ہیں: ’’اُسلوب… سادگی اور سلاست… فصاحت و بلاغت… قطعیت… بیانیہ انداز… وسعت اور ہمہ گیری… اندازِ تکلم… مدلل، مختصر اور واضح اسلوب… عالمانہ اندازِ بیان… الفاظ کے استعمال میں احتیاط۔ باب چہارم میں ڈاکٹر صاحب کی تحقیقی خدمات کا ’’مجموعی جائزہ‘‘ میں تمام مباحث کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد تین ضمائم ہیں، جن میں سے پہلے دو میری ذاتی طور پر مرتب کردہ فہرستیں ہیں، جو یقیناً حتمی نہیں، کیوں کہ ڈاکٹر صاحب مسلسل لکھ رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ انہیں لمبی زندگی دے اور وہ اس میں مزید اضافوں کا باعث بنتے رہیں (آمین)۔ میرا ایم فل کیوں کہ 2016ء میں شروع ہوا اور مقالہ 2017ء میں۔ اس لیے میں نے اپنے مقالے میں ڈاکٹر صاحب کی وہ تصانیف شاملِ مطالعہ کی ہیں ، جو 2017ء تک منظرِ عام پر آئیں‘‘۔
محترمہ رخسانہ فیض نے بڑی محنت سے مقالہ تحریر کیا ہے۔ کتاب کے پروف احتیاط سے نہیں پڑھے گئے۔ امید ہے کہ آئندہ ایڈیشن میں تصحیح کردی جائے گی۔
کتاب سفید کاغذ پر طبع کی گئی ہے۔ مجلّد ہے۔ رنگین مگر سادہ سرورق سے مزین ہے۔ ’’عقیلیات‘‘ میں وقیع اضافہ ہے۔
معارفمجلۂ تحقیق شمارہ 17 ۔ جنوری ، جون 2019ء
مجلہ
:
معارف
مجلۂ تحقیق شمارہ 17 ۔ جنوری ، جون 2019ء
مدیر
:
پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری
صفحات
:
244 قیمت فی شمارہ 500 روپے
ناشر
:
پاکستان مجلسِ تحقیق برائے معاشرتی علوم
ادارہ معارفِ اسلامی کراچی
ڈی۔35 بلاک 5 ایف بی ایریا کراچی 75950
فون
:
(0092-21)36809201,36349840
فیکس
:
36361040
برقی پتا
:
irak.pk@gmail.com
ویب گاہ
:
irak.pk
معارف مجلۂ تحقیق (اردو۔ انگریزی) ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ تحقیقی مجلہ ہے۔ اس شمارے میںدرج ذیل مقالات شامل کیے گئے ہیں:
حصہ اردو
تحقیقی مقالات: ’’اسلامی تہذیب کی نشاۃ ثانیہ‘‘ زہرہ ملک، حافظ ساجد اقبال شیخ۔ ’’تخلیقِ اردو میں عربی و فارسی کا حصہ‘‘ جہاں آرا لطفی۔ ’’میراث میں خواتین کے حصص‘‘ سید غضنفر احمد، بی بی عالیہ۔ ’’قسطنطنیہ سے استنبول تک‘‘ فیضان احمد، فرزانہ جبیں۔ ’’برصغیر میں اسلامی تاریخ نگاری زوالِ مغلیہ سے بیسویں صدی تک‘‘ صوفیہ فرناز۔ ’’دورِ حاضر کے نظریاتی چیلنجز کے معاشرتی اثرات‘‘ عدنان ملک، محمد زبیر، محمد فرمان۔ ’’اسلام کا تصورِ علم، طاقت اور نصاب سازی ’’محمد غیاث۔ ’’فقہی مسالک‘‘ حفصہ صدیقی، رعنا افضل۔
مقالۂ خصوصی: ’’عربی ادب کا ماضی اور مستقبل ’’طٰہٰ حسین، عمیر رئیس، محمد اسحاق۔
حصہ انگریزی کے ریسرچ پیپرز:۔
Review of Entries on Geographical Seerah in Urdu Daira Mua’rif Islamia. Nadia mumtaz.
Reformation and Reconstruction of thought in the Discourse of Jama’at -e- islami Pakistan. Muhammad Rafi
Teaching and learning through effective modern and islamic methods for students’ leadership skills’ development. Muhammad Talat, Kamal Haider, Maroof bin Rauf.
Freedom of Speech: A Case Law Study (Islamic Prospective) Kashif Javed.
Intolerance in Pakistani Society: A study of causes and Remedies in the Light of the Holy Quran and Hadiths. Sumbul Ansar.
مقالہ میراث میں خواتین کے حصص میں بہت سی اغلاط رہ گئی ہیں۔ اگر اداریہ بھی لکھ کر شاملِ اشاعت کرلیا جائے تو کوئی غلط بات نہ ہوگیُ بلکہ ضروری ہے کہ اپنی بات کہی جائے۔
مجلہ سفید کاغذ پر خوبصورت طبع کیا گیا ہے۔