ہر 3 میں سے ایک مرد میں ہڈیوں کے امراض کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق

مسیسپی یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نوجوانوں اور درمیانی عمر کے افراد میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مرض کے خطرے کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 35 سے 50 سال کے درمیان ہر تین میں سے ایک مرد میں ہڈیوں کی کمزوری کے عارضے osteopenia کا مرض سامنے آتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ مردوں میں توقعات سے زیادہ ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ ہوتا ہے خصوصاً اگر وہ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے عادی ہوں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مرد اپنی ہڈیوں کی صحت درمیانی عمر میں مختلف ورزشوں جیسے چہل قدمی، جاگنگ اور وزن اٹھانے وغیرہ سے مستحکم رکھ سکتے ہیں۔ان ورزشوں سے ہڈیوں کو کشش ثقل کے خلاف کام کرنے کا موقع ملتا ہے اور وزن کو سپورٹ دے کر انہیں زیادہ مضبوط بناتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ کیلشیئیم اور وٹامن ڈی کی غذائوں میں کمی بھی ہڈیوں کی کثافت کو کم کرنے کا باعث بنتی ہے جس سے ہڈیوں کے بھربھرے پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

واٹس ایپ میں ایک دلچسپ اور کارآمد فیچر متعارف

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے کمپنی نے کنسیکیٹو وائس میسجز کے نامے سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے بعد صارفین کو ہر میسج کو الگ الگ پلے کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس فیچر پر کام رواں سال کی پہلی سہ ماہی سے ہورہا تھا اور بیٹا ورژن میں موجود تھا مگر اب یہ عام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔اس فیچر سے قبل اگر کوئی فرینڈ آپ کو ایک سے زیادہ آڈیو پیغامات بھیجتا تھا تو آپ کو ہر پیغام الگ الگ پلے کرکے سننا پڑتا تھا مگر اس فیچر میں بس آپ تمام آڈیو پیغامات تسلسل سے ایک ہی بار میں سن سکیں گے۔ویسے تو یہ معمولی اپ ڈیٹ ہے مگر کئی آڈیو پیغامات کو بیک وقت سننا اب بہت آسان ہوگیا ہے۔یہ فیچر تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے بس آپ کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے بلکہ ہوسکتا ہے کہ وہ خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوبھی چکا ہو۔ویسے واٹس ایپ کی جانب سے متعدد نئے فیچرز پر کام ہورہا ہے جیسے ڈارک موڈ، ایپ بند ہونے پر بھی ویڈیو چلتے رہنا، لنکس اوپن کرنے میں آسانی اور ایسے ہی متعدد دیگر فیچر۔

بخار کے چھالوں کا مؤثر علاج شہد میں دریافت

ہونٹوں کے اطراف بخار کے چھالے (کولڈ سور) بار بار تنگ کرتے ہیں اور ان سے جان چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے۔ اب ماہرین نے کہا ہے کہ ایک طرح کا شہد ان کے علاج میں اسی طرح مؤثر ہوتا ہے جس طرح مہنگی کریمیں ان کا علاج کرتی ہیں۔میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آ?ف نیوزی لینڈ نے اپنے ملک میں عام پائے جانے والے ایک پھولدار پیڑ کینوکا Kunzea ericoides میں ایک جزو دریافت کیا ہے، جو ہونٹوں کے اطراف میں ہونے والے بخار کے چھالے اور ہرپز کا شافعی علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ اس وقت بازار میں جتنی بھی کریمیں دریافت ہیں شہد اسی رفتار سے بخار کے چھالوں کو ختم کرتا ہے خواہ وہ ناک پر ہوں یا پھر ہونٹوں کے اطراف پر نمودار ہوتے ہیں۔مثلاً اسائیکلووِر کریم دودن میں چھالوں کو ختم کرتی ہے لیکن اس کے منفی ضمنی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تناظر میں خاص طبی شہد کا استعمال بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن شہد کے لاتعداد فوائد اور بھی ہیں جن کا شمار مشکل ہے۔ شہد کا استعمال ہاضمے کو درست کرتا ہے، بہترنیند لاتا ہے، جگر کو زہر سے پاک کرتا ہے اور جسمانی انفیکشن کو ختم کرتا ہے۔کینوکا درخت سے حاصل شہد طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور نیوزی لینڈ کے ماہرین نے اس پر مزید تحقیق اور انسانی آزمائشوں پر زور دیا ہے۔

ایک سگریٹ زندگی کے 5 منٹ کم کرتی ہے ؟

پاکستان میں عوامی مقامات پر سگریٹ پینے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود دفاتر، ریستورانوں، بازاروں، یہاں تک کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کھلے عام سگریٹ نوشی ہوتی ہے۔
ایک سگریٹ زندگی کے 5 منٹ کم کرتی ہے؟عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال تمباکو نوشی سے 70 لاکھ سے زیادہ اموات ہوتی ہیں جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو سگریٹ نوشی تو نہیں کرتے لیکن دھواں ان کے اندر بھی اترتا ہے۔براہ راست تمباکو نوشی کرنے سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ 60 لاکھ سے زیادہ ہے۔