نام کتاب : ’’مشرقی افق‘‘(کالموںکا مجموعہ)
کالم نگار : میر افسر امان
صفحات : 205 قیمت: 400روپے
ناشر : میڈیا کنٹیکٹ
ملنے کا پتا : مکان نمبر 686،گلی نمبر 100،آئی 10/4 اسلام آباد
یہ کتاب میر افسر امان کے لکھے ہوئے پچاس کالموں کا مجموعہ ہے جو وقتاً فوقتاً مختلف اخبارات ورسائل میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ میر افسر امان ایک بے لوث اور مخلص سماجی کارکن ہیں۔ معاشرے میں جو کچھ ہورہا ہے اسے اپنی آنکھ سے دیکھتے اور اصلاحِ احوال کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے ہیں۔ ان کالموں میں کتابوں پر تبصرہ، شخصیات کے خاکے، حالاتِ حاضرہ، قومی وبین الاقوامی امور سب کا احاطہ کیا گیا ہے۔
خودغرضی کے موجودہ دور میں بے غرض ہوکر یوں قلم کاری کرنا کسی طرح بھی جہاد سے کم نہیں۔ میر افسر امان انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک وحدہٗ لاشریک کی غلامی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
’’مشرقی افق‘‘ میر افسر امان کی پہلی کتاب ہے ۔ طباعت کی چھوٹی موٹی غلطیاں بھی محسوس ہوتی ہیں۔ امید ہے اگلی اشاعت میں دور کرلی جائیں گی۔
مبصر: میاں محمد رمضان
اسکالر ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد