قاضی حُسین احمد

ایک درِّ بے بہا تھے قاضی حسین احمد
بے مثل رہنما تھا قاضی حسین احمد
وجدان بطل حریت، شاہکار ابوالاعلیٰؒ
اقبال کی نوا تھے قاضی حسین احمد
پشتون، ترک، غازی، اللہ کے سپاہی
سلجوق کی قبا تھے قاضی حسین احمد
سرخ و صبیح چہرہ بے حد خلیق لہجہ
کردار کی بقا تھے قاضی حسین احمد
ایثار کیش عالم، فکر و عمل کے ہادی
تنہا ہزار ہا تھے، قاضی حسین احمد
وہ کاروانِ الفت، دھرنے وہ معرکوں کے
انصاف کی صدا تھے، قاضی حسین احمد
طوفان ظلم ناحق، رخ آندھیوں کے پلٹے
کشتی کے ناخدا تھے قاضی حسین احمد
فرقوں کو اک لڑی میں آخر پرو ہی ڈالا
خود طالبِ دعا تھے قاضی حسین احمد
افغان بستیوں میں کشمیر و بوسنیا میں
مظلوم کی دعا تھے قاضی حسین احمد
اک زخم نہ بھرا تھا کہ دوسرا لگا ہے
آمادہ قضا تھے قاضی حسین احمد
ان کی لحد پہ عالم تاحشر رحمتیں ہوں
کیا بندئہ خدا تھے قاضی حسین احمد