نعت رنگ نمبر 28،نعتیہ ادب کا کتابی سلسلہ

نام مجلہ: نعت رنگ نمبر 28
نعتیہ ادب کا کتابی سلسلہ
مرتب: سید صبیح الدین صبیح رحمانی
صفحات: 576 قیمت 500روپے
ناشر: نعت رنگ،بی،306،بلاک 14، گلستان جوہر،کراچی
فون : 0333-5567941
0332-2668266
ای میل: sabeehrehmani@gmail.com
ویب گاہ: naatresearchcenter.com
زیر نظر ’’نعت رنگ‘‘ نعتیہ ادب کا کتابی سلسلہ شمارہ 28 ہے۔ حسبِ سابق انتہائی قیمتی معلومات سے بھرپور ہے۔ اداریے میں صبیح رحمانی صاحب نے بڑے پتے کی باتیں لکھی ہیں۔ فرماتے ہیں:
’’ادبی تنقید اور خصوصاً نعت میں یہ بات بھی لازماً یاد رکھنی چاہیے کہ یہ فکر و نظر کو روشن کرتی ہے اور ذہنوں کو کھولتی ہے۔ اس لیے اس میں لہجے اور اندازِِ بیان کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ یہ چوں کہ فکر و فہم کے راستے وا کرتی ہے اس لیے ہمیشہ دلیل کے ساتھ آتی ہے۔ تنقید کو فتوے کا انداز ہرگز اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ فتووں کا طریقہ اور زبان دونوں الگ ہوتے ہیں اور ادبی تنقید کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ تنقید کا مقصد بہتر تفہیم اور نئے زاویے کی تلاش ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وہ علمی انداز اور تہذیبی رویہ اختیار کرے۔ اس میں سنجیدگی، ذمہ داری اور متانت سے اظہارِ خیال کیا گیا ہو۔ مہذب انداز میں، دوستانہ طریقے سے اور ہمدردانہ مزاج سے اپنی رائے اور خیال کو اُجاگر کیا گیا ہو۔ تنقیدِ نعت کے لیے تو یہ سب لازمی تقاضے ہیں۔ اس کے برعکس اگر کوئی صرف استرداد کا رویہ اختیار کرتا ہے اور شدت پسندی کے ساتھ رائے دیتا ہے اور عمومی انداز میں بیانات جاری کرتا ہے تو چاہے وہ کتنا ہی عالم فاضل کیوں نہ ہو، ادب و نقد میں اُس کی بات کے کوئی معنی نہیں ہوسکتے۔ اس لیے کہ اگر ادبی تقاضے پورے نہ ہوں تو کوئی خیال، کوئی نظریہ، کوئی تصور اور کوئی فکر ادب و نقد میں جگہ ہی نہیں پاسکتی۔‘‘
اس شمارے میں تحقیق و تنقید کے زیر عنوان جو مقالات شامل کیے گئے ہیں وہ ہم درج کرتے ہیں:
’’اردو کی سب سے پہلی نعت اور اس کا تخلیق کار‘‘۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل آزاد فتح پوری
’’اقبال: حرفِ نعت اور تشکیلِ افکار‘‘۔ مبین مرزا
’’شمالی ہند کا اوّلین معراج نامہ ذبدۃ الاخبار‘‘۔ ڈاکٹر سید یحییٰ نشیط
’’نعتیہ تبرکات (فارسی) ماہنامہ صوفی کے آئینے میں‘‘۔ پروفیسر محمد اقبال جاوید
’’برسبیل نعت: انتخاب و پیشکش‘‘۔ ڈاکٹر ریاض مجید
’’نعت اور آئینہ عصری حسیت!‘‘ ڈاکٹر عزیز احسن
’’نعتیہ شعری لفظیات کے تکنیکی زاویے‘‘۔ سلیم شہزاد
’’نعت… غلطی ہائے مضامین‘‘۔ ڈاکٹر اشفاق انجم
’’اردو حمد و نعت اور برصغیر کی فلمی صنعت‘‘۔ ڈاکٹر طارق محمود ہاشمی
’’گوئٹے کی نظم’ نغمۂ محمدی‘ کا تنقیدی جائزہ ‘‘۔ خان حسنین عاقب
’’نعت اور روحِ عصر‘‘۔ شاہ اجمل فاروق ندوی
’’اردو ترجمہ ’’مقدمہ‘‘ نعت رسول اکرم در شعر فارسی‘‘۔ ڈاکٹر نوید احمد گل
’’اردو کی نعتیہ شاعری میں خواتین کا حصہ‘‘۔ ڈاکٹر محمد سہیل شفیق
’’مالیگائوں میں اردو نعتیہ شاعری کی روایت‘‘۔ ڈاکٹر محمد مشاہد حسین رضوی
فکر و فن کے تحت درج مقالات
’’خواجہ غلام فرید کی شاعری میں حُبِّ پیغمبر‘‘۔ ڈاکٹر طارق محمود ہاشمی
’’عبدالعزیز خالد کی نعتیہ شاعری پر عربی زبان و ادب کے اثرات‘‘۔ ڈاکٹر جہاں آرا لطفی
’’دِلّورام کوثری کی نعت گوئی‘‘۔ ڈاکٹر عابد حسین حیدری
’’خورشید رضوی کی نعتیہ شاعری‘‘۔ ڈاکٹر زاہد منیر عامر
’’ستیہ پال آنند کی نعتیہ شاعری کا اسلوبیاتی مطالعہ‘‘۔ ڈاکٹر محمد اشرف کمال
’’نعت میں ہند ستانیت کا علم بردار: عنبر بہرائچی‘‘۔ شاہ اجمل فاروق ندوی
’’نعت گوئی میں راہی فدائی کی فنی بصیرت‘‘۔ ڈاکٹر محمد علی اثر
’’اعجاز رحمانی کی نعتیہ شاعری‘‘۔ محمد شفیق اعوان
’’پروفیسر محمد اکرم رضا کی خدماتِ نعت‘‘۔ تنویر اعظم
’’رفیع الدین ذکی قریشی کی نعت گوئی‘‘۔ ڈاکٹر عزیز احسن
ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی سے انٹرویو بھی شاملِ اشاعت ہے ۔ مطالعاتِ نعت میں یہ تحریریں شامل کی گئی ہیں ۔
’’سیدنا محمدؐ‘‘ پر چند باتیں…ساختیاتی زاویے۔ ڈاکٹر ناصر عباس نیر
کلیاتِ عزیز احسن پر ایک نظر۔ پروفیسر انوار احمد زئی
’’القاء‘‘ کی القائی تقدیسی جہت…ایک مطالعہ۔ ڈاکٹر عزیز احسن
سیرتِ سرورِ دو جہاں… ایک مطالعہ۔ مولانا ملک الظفر سہسرامی
حامدؔ یزدانی کی تضمین ’’بہارِ قبول‘‘ … ایک تاثر۔ صدیق عثمان نور محمد
نعت نگینے… ایک مطالعہ۔ سید ضیاء الدین نعیم
غالب اور ثنائے خواجہ … ایک مطالعہ۔ ڈکٹر شبیر احمد قادری
حرا کا چاند … ایک مطالعہ۔ مولانا ملک الظفر سہسرامی
روشنی کے خدوخال… ایک مطالعہ۔ محمد زمان نظامی
اس کے علاوہ بھی بہت نظم و نثر کے تحائف سے بھری یہ مبارک اشاعت قارئین کی منتظر ہے۔ نعتیہ ادب میں وقیع اضافہ ہے۔ حسین و جمیل سرورق سے مزین ہے۔