موٹے افراد کینسر کا شکار کیوں ہو جاتے ہیں؟

سائنس دان موٹے افراد کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ کا کھوج لگانے میں کامیاب ہوگئے، جس کے مطابق زائد چربی کینسر لاحق ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔سائنسی جریدے نیچر امیونولوجی میں شائع ہونے والے مقالے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرینیٹی کالج ڈبلن کے محققین نے موٹے افراد میں کینسر کا مرض پیدا ہونے کے رجحان پر تحقیق کے دوران ایسے خلیے Natural Killer کا پتا چلایا ہے جو کینسر کے ٹشوز کو تباہ کرنے کی حیران کن صلاحیت رکھتے ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کینسر کے خلاف مزاحمت کرنے والے مفید خلیات کوNatural Killer کہا جاتا ہے، یہ مفید خلیے سائٹو ٹوکسک مدافعتی خلیات اور CD8+ T کے ساتھ مل کر کینسر کے ٹشوز کو جسم میں پنپنے نہیں دیتے، لیکن جسم کی زائد چربی یعنی Ftas ان تینوں اقسام کے مفید خلیات کو تباہ کردیتی ہے۔ریسرچ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینسر کو تباہ کرنے والے مفید خلیوں کی سب سے بڑی دشمن جسم میں موجود زائد چربی ہوتی ہے جو کینسر کے خلاف مزاحمت کرنے والے خلیوں کو ناکارہ بنا دیتی ہے اور یوں کینسر آسانی سے پوری جسم میں پھیل جاتا ہے۔قبل ازیں ایک تحقیق میں واضح کیا جا چکا ہے کہ جسم میں موجود زائد چربی جسم میں ایسے سنگلز بھیجتی ہے جس سے نہ صرف خلیات تباہ ہوجاتے ہیں بلکہ تباہ ہوجانے والے خلیات کو کینسر میں تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ سب سے خوف ناک بات یہ ہے کہ جسم کی زائد چربی سے ایسے منفی خلیات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

گمشدہ فون تلاش کرنے کے لیے گوگل کی ایپ اب زیادہ مددگار

گوگل میپس میں لگ بھگ دنیا بھر میں پبلک مقامات کے اندرونی حصوں کے لے آؤٹس موجود ہیں، اور اب گوگل فائنڈ مائی ڈیوائس میں ایک نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے گمشدہ فون کو ائیرپورٹس، شاپنگ مالز، اسٹیڈیم اور دیگر مقامات میں بھی تلاش کرنا ممکن ہوگا۔ یہ فیچر اُس وقت انتہائی کارآمد ہوگا جب آپ کسی پُرہجوم عوامی مقام پر جاکر کسی جگہ اپنا فون گرادیں اور کچھ دیر بعد علم ہونے پر اسے تلاش کرسکتے ہیں، یا اس کا ڈیٹا فوری ڈیلیٹ کرسکتے ہیں تاکہ غلط استعمال نہ ہوسکے۔ خیال رہے کہ صارفین اپنے گم یا چوری ہوجانے والے اینڈرائیڈ فون کو گوگل کی فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ سے تلاش یا اس کا ڈیٹا صاف کرسکتے ہیں۔
ویسے تو یہ فیچر پہلے بھی دستیاب تھا، مگر اسے اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر کا نام دیا گیا تھا جس میں ویب براؤزر سے گوگل سرچ پر فون کی لوکیشن دیکھنے کے علاوہ اس کی رِنگ بجائی جاسکتی تھی یا ڈیوائس کا ڈیٹا صاف کیا جاسکتا تھا۔ بیشتر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں یہ ایپ کام کرتی ہے جس کے لیے آپ کو گوگل اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوکر آن لائن ہونے کے بعد لوکیشن فیچر کو آن کرنا ہوتا ہے۔
کچھ فونز میں سیکورٹی فیچرز اسے کام کرنے سے روکتے ہیں تو نئی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں آپ سیٹنگز میں جاکر گوگل اور پھر سیکورٹی میں جائیں، اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر سیکشن کے نیچے جاکر لوکیٹر فیچر کو ان ایبل بائی ڈیفالٹ کردیں، اسی طرح کہیں سے بھی ڈیٹا صاف کرنے کے لیے Allow remote lock and erase ‘ کو بھی ان ایبل کردیں۔پرانے فونز کے لیے گوگل سیٹنگز ایپ میں جاکر اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر پر کلک کریں، ڈیٹا صاف کرنے کے لیے ‘ Allow remote factory reset ‘ پر کلک کرکے ایکٹیویٹ کردیں۔اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپ اس لنک سے گوگل پلے اسٹور پر جاکر اسے کسی اور ڈیوائس مثلاً دوسرے فون یا ٹیبلٹ پر انسٹال کردیں۔اب اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں جو آپ سے ہوسکتا ہے کہ فائنڈ مائی ڈیوائس کے لیے لوکیشن ڈیٹا کے استعمال کی اجازت طلب کرے، تو اس پر ہاں کردیں۔لاگ ان ہونے کے بعد ایک ڈیش بورڈ سامنے آجائے گا جس میں نظر آئے گا کہ آپ کا فون کہاں ہے جبکہ لوکیشن، پلے ساؤنڈ، لاک اور ڈیوائس کا ڈیٹا صاف کرنے والے Erase Device کے آپشن بھی نیچے موجود ہوں گے۔

فیس بک صارفین کا وقت ‘ضائع ہونے سے بچانے کی خواہشمند

فیس بُک نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جو لوگوں کو یہ احساس کرنے میں مدد دے گا کہ انہوں نے کتنا وقت فیس بُک استعمال کرنے میں ضائع کردیا۔فیس بُک کی جانب سے اس فیچر کو رواں سال اگست میں متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ صارفین کو آگاہ کیا جاسکے کہ وہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر کتنا وقت ضائع کرتے ہیں۔ یہ فیچر انسٹاگرام میں تو پہلے ہی متعارف ہوچکا ہے اور اب فیس بُک نے بھی اسے صارفین تک پہنچانا شروع کردیا ہے۔ اس فیچر کو ”یور ٹائم آن فیس بُک“ کا نام دیا گیا ہے جو کہ کمپنی کے مطابق اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے صارفین کو اس سروس کے بامقصد استعمال میں مدد دے گا۔ یہ واضح رہے کہ وقت ضائع کرنے کا بتانے والا یہ فیچر ضروری نہیں کہ فیس بُک کے استعمال کا دورانیہ کم کرسکے، کیونکہ ایسا تو صارف خود ہی کرسکتا ہے۔
یہ فیچر سیٹنگز اینڈ پرائیویسی مینو میں تلاش کیا جاسکتا ہے (اگر آپ تک پہنچ گیا ہو تو) جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اوسطاً آپ فیس بُک پر روزانہ کتنے منٹ تک آن لائن رہتے ہیں اور گزشتہ ہفتے ہر روز کتنا وقت اس پر گزارا۔ اسی طرح اس فیچر کے ذریعے روزانہ کے وقت کی حد بھی مقرر کرسکتے ہیں اور ریمائنڈر بھی لگا سکتے ہیں جو بتائے گا کہ مقررہ حد آچکی ہے، اب فیس بُک کا استعمال ترک کردیں۔ اسی فیچر کے مینج یور ٹائم ٹیب آپشن میں آپ نوٹی فکیشنز کی ترجیح، نیوز فیڈ کے مواد اور فرینڈز ریکوئسٹس کو بھی ایڈٹ کرسکتے ہیں۔