ششماہی مجلہ معارف مجلۂ تحقیق

تبصرہ کتب
تبصرہ کتب

نام مجلہ : ششماہی مجلہ معارف مجلۂ تحقیق
(شمارہ 14-15۔ اردو ،انگریزی)
مدیر : پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری
سابق صدر شعبہ عربی جامعہ کراچی
شمارہ : 14۔صفحات 262
15۔ صفحات 216
قیمت پاکستان میں 500 روپے
امریکہ 5 ڈالر، یو کے 4 پونڈ
ناشر پاکستان مجلسِ تحقیق برائے معاشرتی علوم
ادارہ معارف ِاسلامی کراچی
ڈی 35، بلاک 5، ایف بی ایریا، کراچی 75950
فون نمبر 36349840، 36809201 (0092-21)
برقی پتا irak.pk@gmail.com
ویب گاہ irak.pk
پابندی سے شائع ہونے والا ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ معارف مجلۂ تحقیق کا یہ چودھواں شمارہ ہے۔ معارف مجلۂ تحقیق کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں:
-1 مسائل پر تحقیق، مسائل کے اسباب و محرکات کا تجزیہ اور ان کا حل۔ افکار و نظریات کا علمی محاکمہ، شکوک و شبہات کا مؤثر جواب اور ایسی تحقیق کو فروغ دیا جائے گا جو ساری انسانیت کے لیے فلاح و کامرانی کا باعث ہو۔
-2 علمی بنیاد پر ہر نقطہ نظر کو شائع کیا جائے گا۔ علوم و فنون کی اسلامی تشکیل و تعبیر کو فروغ دیا جائے گا۔
-3 اسلامیات اور عربی زبان و ادب مجلہ کے دائرے میں شامل ہیں۔
-4 نوجوان محققین کی رہنمائی اور ہمت افزائی، ملکی اور غیر ملکی علما، فضلا اور محققین سے رابطہ استوار کیا جائے گا۔
اس شمارے میں مندرجہ ذیل مقالات شریکِ اشاعت ہیں:
’’یہودیت و صہیونیت میں تشدد کا رجحان اور اس کے محرکات‘‘۔ محمد عبداللہ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب لاہور، اور شاہد فریاد، ریسرچ اسکالر شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب۔
’’اسلامی بینکاری میں شرکت کا تصور: مشارکہ اور اس سے متعلق فقہی اشکالات کا تحلیلی جائزہ‘‘۔ محمد ابوبکر صدیق، لیکچرر انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اکنامکس انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد
’’پاکستان کے دینی مدارس کے نصاب کا مطالعہ‘‘۔ محمد کاشف شیخ، صدر شعبہ علوم اسلامیہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد
’’قانونِ توہینِ رسالت، ممتاز قادری کی سزا… پاکستانی ذرائع ابلاغ کا کردار‘‘۔ نوید اقبال،ا سسٹنٹ پروفیسر شعبہ ابلاغِ عامہ جامعہ کراچی، اسامہ شفیق اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ابلاغِ عامہ جامعہ کراچی۔ نہایت متوازن اور عمدہ جائزہ ہے۔
’’اجتماعی اجتہاد بذریعہ پارلیمنٹ کا مختصراً جائزہ‘‘۔ محمد بلال ساجد، اسکالر شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ بلوچستان
’’عورت کا مقام اسلام میں…قرآن کی روشنی میں بعض اعتراضات کا تحقیقی جائزہ‘‘۔ طاہر صدیق اور شہزاد چنا، دونوں اسسٹنٹ پروفیسر دعوہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
’’مکالمہ بین المسالک، ضرورت و اہمیت اور آداب‘‘۔ شیر علی، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ علوم اسلامیہ و عربی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، اور محمد جواد مجید پی ایچ ڈی اسکالر فیصل آباد
’’خلع کی شرعی حیثیت‘‘۔ اورنگ زیب، پی ایچ ڈی اسکالر وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی
’’اسلامی نظام کفالت کا تاریخی پس منظر‘‘۔ عزیز احمد ماندائی، اسکالر شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ بلوچستان
’’جدید تحریکِ نسواں اور اسلام‘‘۔ عبدالودود سرپرہ، لیکچرر گورنمنٹ انٹر کالج مچھ بلوچستان
’’ڈاکٹر محمود احمد غازی مرحوم کی فقہی خدمات‘‘۔ عبدالصمد، ریسرچ اسکالر شعبہ اصول الدین جامعہ کراچی
’’صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معاشی سرگرمیاں‘‘۔ عبیداللہ خان، چیئرمین شعبہ اصول الدین کلیہ معارف اسلامیہ جامعہ کراچی، حیات محمد ریسرچ اسکالر جامعہ کراچی
حصہ انگریزی میں درج مقالات
Gender (woman rights) repre sentation in islam and pakhtun code of life (pakhtunwali) in Pakistan.
مصنفہ ارباب ناز، نسیم خان محسود، قیصر خان، طارق خان، وسیم خان
Impacts of lawlessness on our society a case study of Karachi city.
ڈاکٹر محمد طاہر، ایجوکیشن آفیسر پاکستان کوسٹ گارڈ
Application of “protection of honour” in societal relation and media from islamic perspective.
نمرہ اعجاز، ریسرچ اسٹوڈنٹ، اور شہزادی پاکیزہ فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی
Hate crimes and discrimination against muslims in America in post 9/11 scenario.
محمد سعد اور نعمان عمر ستار، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد
………
ششماہی مجلہ تحقیق کے شمارہ نمبر 15 میں جن تحقیقی مقالات کو شامل کیا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں:
’’غبارِ خاطر اور رسالہ جدیہ کا تقابلی مطالعہ‘‘۔ عمیر رئیس الدین، لیکچرار عربی سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کراچی۔ اس میں مولانا ابوالکلام آزاد کے مکتوبات بصورت غبارِ خاطر اور ابن زیدون محزومی اندلسی کے ادبی شہ پارہ ’’الرسالۃ الجدیہ‘‘ (سنجیدہ خط) کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔
’’تعلیماتِ تصوف اور فکرِ رومی‘‘ عبدالوہاب جان، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عقیدہ و فلسفہ، کلیہ اصول الدین اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
’’تحریکِ پاکستان کے حوالے سے عوام کا نظریاتی شعور‘‘۔ رفعی شفیق، ریسرچ اسکالر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی (شعبہ علوم اسلامیہ) لاہور، اور آسیہ شبیر، اسسٹنٹ پروفیسر خواتین یونیورسٹی
’’اسلامی نظام اقتصاد اور ہمارے معاشی مسائل‘‘۔ عبید احمد خان ایسوسی ایٹ پروفیسر، اور محمد بلال ابراہیم ریسرچ اسکالر
’’القصیدۃ النعمانیہ، حضرت امام ابوحنیفہؒ کا نایاب نعتیہ کلام۔ (تحقیق، توضیح، تخریج)‘‘۔ محمد عرفان نذیر، محمد اسماعیل عارفی، جامعہ کراچی
’’سید سلیمان ندوی کی سوانح نگاری‘‘۔ فریدہ کاکڑ، لیکچرر شعبۂ علوم اسلامیہ سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی کوئٹہ اور عبدالعلی اچکزئی ڈین آف سوشل سائنسز یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ۔ اس مقالے میں حیاتِ امام مالک اور سیرتِ عائشہ کا مطالعہ ہے۔
’’مولانا ڈاکٹر محمد حبیب اللہ مختار کی علمی اور ادبی خدمات‘‘۔ محمد اسلم راجپر، لیکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج ٹھری میرواہ ضلع خیرپور، اور ڈاکٹر منیر احمد خان کلیہ معارف اسلامیہ جامعہ سندھ
’’موجودہ معاشرتی دورِ حاضر میں انتہا پسندی کا رجحان اور اس کا خاتمہ‘‘۔ ڈاکٹر بدرالدین، فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی اور حمادالدین طالب علم پی ایچ ڈی جامعہ اردو کراچی
’’اسلامی دفاع اور عہدِ جدید‘‘۔ ڈاکٹر زیبا افتخار، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اسلامی تاریخ جامعہ کراچی
انگریزی زبان میں مندرجہ ذیل مقالات شامل کیے گئے ہیں:
The Relevance of UN Program for Women Empowerment in a Muslim Society.
Saima Esma
Islamic Perspective of Science and Pakistani Newspapers: A Study of News Dissemination Process.
Sardar Ahmad Nazish/ Nisar Ahmed Zuberi
Quranic and Prophetic Evidence on Permissibility of Blood Transfusion.
Raana Akhtar-Shahzadi Pakeeza
Distinguish Features of Foreign Policy of the Prophet Muhammad (P.B.U.H) with Special Reference to South and Central Asian States.
Syed Shahabuddin
Faisal Javed
Syeda Maryam Bibi
UnderstandingReligious Practice: An Analysis of Religious Content among WhatsApp Users.
Sana Shahid
”Liberators of the ages”: The Role of Buddha and Muhammad (PBUH) for the Liberation of Humanity.
Abdul Rehman Kaloi-Saifullah Bhutto
مجلہ سفید کاغذ پر طبع ہوا ہے۔
……٭٭٭……