سی پیک کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ سراج الحق

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید چینی ہم منصب کو یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں، سراج الحق، شیریں رحمن اور رحمن ملک بھی موجود ہیں
سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید چینی ہم منصب کو یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں، سراج الحق، شیریں رحمن اور رحمن ملک بھی موجود ہیں

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ چین اور پاکستان کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔لیکن ترقی کے اس عظیم منصوبے کے ثمرات حکومتوں کے بجائے عام پاکستانی کو پہنچانے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں اس وقت بے روزگارنوجوانوں کی فوج ظفر موج ہے۔ سی پیک کے نتیجے میں کروڑوں بے روزگاروں کو روزگار ملنا چاہیے۔ علاقے میں چھوٹی صنعتوں اور گھریلو دستکاریوں کو ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین بھی اپنے گھروں میں بیٹھ کر کام کرسکیں اور ان کی تیار کردہ مصنوعات دنیا کی بڑی مارکیٹوں تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہونے سے خطے میں ترقی وخوشحالی کا ایک نیا دور جنم لے گا۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔