نام کتاب : شنگرف ء گندرف(خاصیتون ء فائدا)
مصنف : حکیم غلام رسول لاکھو
صفحات : 59 قیمت 70 روپے
ناشر : مہران اکیڈمی، واگنودر شکارپور
فون نمبر : 0726-512122-520012
معروف طبیب اور ادیب حکیم غلام رسول لاکھو کی تحریر کردہ زیر تبصرہ یہ کتاب ’’شنگرف اور گندھک،، (جلد سوم) علم طب سے متعلق ایک مفید کاوش ہے۔ شنگرف اور گندھک ہر دو معدنی اشیاء ہیں۔ حکیم صاحب موصوف نے اپنی اس کارآمد کتاب میں ان دونوں کی طبی خصوصیات اور ان کے فوائد، نسخہ جات، انہیں بنانے کے طریقۂ کار اور استعمال کو مفصل و عام فہم انداز میں پیش کیا ہے۔ طب کے فن کی حقیقی خدمت یہ ہے کہ اپنے ہاں عام دستیاب ہونے والی جڑی بوٹیوں، نباتات اور اشیاء میں پوشیدہ طبی خواص سے استفادہ کرتے ہوئے ایسی ادویہ تیار کی جائیں جو بہ طور علاج کے مؤثر اور ارزاں قیمت کی حامل ہوں۔ لہٰذا اس حوالے سے حکیم غلام رسول لاکھو اور مہران اکیڈمی شکارپور کی یہ سعی بلاشبہ لائقِ تعریف ہے۔ یہ کتاب علم طب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک اچھی سوغات ہے۔
رنگین سرورق سے مزین اور اچھے کاغذ پر چھپنے والی اس کتاب کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے۔