رپورٹ
عثمان پبلک اسکول سسٹم کراچی شہر کے معروف تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے،کسی بھی تعلیمی ادارے کو بامِ عروج تک پہنچانے میں مرکزی کردار اس کے اساتذہ ادا کرتے ہیں۔ یہ اساتذہ ہی ہوتے ہیں جو سچی لگن،بلند حوصلے اور اخلاصِ نیت کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو ادا کریں تو ان کے زیرِ تربیت نسلِ نو نہ صرف تعلیمی میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتی ہے بلکہ اقبال کے شاہین کی صورت میں معرفتِ خودی کے نتیجے میں دنیا کی رہنمائی کا فریضہ بھی سرانجام دیتی ہے۔ اس معیار کے معلمین کی تیاری کے مقصد کے پیشِ نظر عثمان پبلک اسکول سسٹم کے تحت ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ اکیڈمی کے عنوان سے انہی خطوط پر تربیتِ اساتذہ Teachers Professional Developmentکے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال مئی 2017ء سے اب تک تربیتِ اساتذہ کے ضمن میں درج ذیل پروگرامات اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔
1۔ریفریشر ورکشاپس:
عثمان پبلک اسکول سسٹم کے تمام تدریسی عملے مرد و خواتین کے لیے جولائی 2017ء کے آخر میں ریفیئر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، UPSS کے سات سو کے قریب اساتذہ و اساتذات کے لیے بحریہ آڈیٹوریم میں وسیع پیمانے پر ورکشاپ منعقد کی گئی، یہ ورکشاپ آفاق کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد وارثی نے اسکول کی کوالٹی ایجوکیشن کو بڑھانے کے موضوع پر کروائی۔ بعد کے دنوں میں یہ ریفریئر ورکشاپس عثمان پبلک اسکول سسٹم کیمپس 2میں موضوعاتی بنیاد پر مردو خواتین کے لیے علیحدہ مقامات پر منعقد کروائی گئیں۔
2۔Early Child hood Development Program(ECDP)
ECDP کے عنوان سے پہلے سے موجود پری پرائمری کیمپسز میں پڑھانے والی خواتین اساتذہ کے لیے کورس مختص کیا گیا۔ ECDPکا یہ کورس پچاس کے قریب ٹیچرز نے مکمل کیا ۔ECDPمونٹیسوری ٹریننگ اور اسلامی بنیاد پر کم عمر بچوں کی نفسیاتی ،جسمانی اور ذہنی نشو ونما پر مشتمل ورکشاپ کا خوبصورت مرکب ہے۔
3۔پرنسپلز ورکشاپ:
عثمان پبلک اسکول سسٹم کے مردوخواتین پرنسپلز اور وائس پرنسپلز کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور دورِ جدید کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ورکشاپس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ معروف تربیتی ادارے Time Landersکے تحت تمام خواتین پرنسپلز اور وائس پرنسپلز کی لیے Vision And Mission کے موضوع پر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
4۔پی۔ٹی۔ڈی۔پیPrimary Teachers Development Programپی،ٹی،ڈی،پی کے عنوان سے کلاس Iاور II کے بچوں کو پڑھانے والی خواتین اساتذہ کے لیے 8ماڈیولز پر مشتمل کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 60اساتذہ نے حصہ لیا۔ اس کورس میں بچوں کی بنیادی مہارتوں کو پروان چڑھانے کی تربیت دی گئی۔
5۔کوآرڈی نیٹرز ڈیولپمنٹ پروگرام:
عثمان پبلک اسکول سسٹم میں کو آرڈی نیٹرز کے ذریعے اکیڈمکس کے نظام کو مربوط کیا گیا ہے۔ کو آرڈی نیٹرز اور فیسی لیٹیٹرز مضامین کے لحاظ سے ان کی علمی،فکری اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذمہ دار ہیں، مردوخواتین کے علیحدہ دو پروگرامات منعقد کیے گئے، ہر پروگرام چار مخصوص موضوعات پر مشتمل تھا۔ لگ بھگ 50کوآرڈی نیٹرز اور فیسی لیٹیٹرز نے اس پروگرام سے استفادہ کیا۔
6۔اورنٹیشن ورکشاپ برائے نئےاساتذہ:
عثمان پبلک اسکول سسٹم میں امسال تقریباً 9نئے کیمپس کا اضافہ ہوا، اور ان کیمپس کی ضرورت کے پیشِ نظر 150کے قریب مردوخواتین اساتذہ سسٹم سے منسلک ہوئے۔ ان تمام نئے اساتذہ کو سسٹم سے متعارف کروانے اور ان کی بنیادی تدریسی مہارتوں کی نشوونما کے لیے اورنٹیشن ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اورنٹیشن ورکشاپس کے فوراً بعد ان کے لیے ECDP،PTDPاور TPDP ورکشاپس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،جس کے نتیجے میں یہ نووارد اساتذہ نہ صرف عثمان پبلک اسکول سسٹم سے واقف ہوں گے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ عثمان پبلک اسکول سسٹم میں پڑھنے والے بچے وہی کوالٹی ایجوکیشن حاصل کریں۔
مستقبل کے منصوبےریسرچ:
عثمان پبلک اسکول سسٹم کی تیزی کے ساتھ نشوونما(Growth) اس بات کی متقاضی ہے کہ پری پرائمری اور پرائمری کی سطح پر بچوں کے اندر درکار صلاحیتوں اور مہارتوں (Required Skills) کی جانچ ایک اسٹینڈرڈ کے مطابق کی جائے، یعنی ایک معین قابلِ حصول ہدف(Benchmark) کے لیے تمام کوششوں کو مرکوز کیا جائے۔ اس ضمن میں تحقیق و ترقی (Research & Development )کے دائرے کو وسعت دی جائے گی۔ ریسرچ کے مجوزہ پراجیکٹس پرکام کیا جائے گا۔ مثلاً کسی خاص سطح پر ایک متعین مدت کے دوران بچوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں کس قدر اضافہ ہوا؟ کیا یہ اضافہ اس اسٹینڈرڈ کے مطابق ہے جو طے کیا گیا تھا؟ وہ کیا سرگرمیاں ہیں جو بچوں میں مطلوبہ معیار کے حصول کے لیے ضروری ہیں؟ بچے آموزش کے میدان میں کس حدتک Interdependent ہیں؟ کیابچوں کو ذہنی،نفسیاتی،روحانی اور اخلاقی نشوونما کے لیے تمام ضروری مراحل سے گزارا گیا ہے؟
اس سلسلے میں ایک خاص ٹائم فریم کے تحت بچوں سے انفرادی اور اجتماعی ملاقات، گفتگو، اور سوال و جواب کے ذرائع اختیار اور مختلف سرگرمیوں میں ان کی دلچسپی اور کارکردگی کا مشاہدہ کرتے ہوئے رپورٹ مرتب کی جائے گی، اور ان رپورٹوں کی بنیاد پر نصابیات(Curriculum) کو Revise یا Redesign کیا جائے گا۔
پروفیشنل ڈویلپمنٹ:
عثمان پبلک اسکول سسٹم سے وابستہ ہوتے ہی تمام مرد و خواتین اساتذہ کو نظریاتی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ایک دور سے گزارا جاتا ہے، وقتاً فوقتاً اور بالخصوص موسم گرما کی تعطیلات کے دوران In-service Professional Development کااہتمام کیا جاتا ہے۔ مزیدبراں شہر میں موجود دیگر تربیتی اداروں مثلاً ٹی آر سی، اسپیلٹ، آئی ای ڈی وغیرہ میں عموماً اساتذہ کو بھیجا جاتا ہے۔ Professional Development کے تمام اخراجات میں سے نصف عثمان پبلک اسکول سسٹم برداشت کرتاہے۔
Parents Workshops :
عثمان پبلک اسکول میں داخل ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کے والدین کے لیے سیشن کے آغاز ہی میں تمام کیمپسز میں Orientation Sessions کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ والدین عثمان پبلک اسکول سسٹم کے تعلیمی ماحول،تریتی رموز اور امتحانی نظام سے واقف ہوجائیں۔ سیشن کے دوران Parents workshops اور Mothers’ Session کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ دورِجدید کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کے بچوں کوکس طرح کی تربیت اورکس انداز کی نگرانی ونگہداشت کی ضرورت ہے