امین صادق ہم میں نہیں رہے

سینئر صحافی ، روزنامہ جسارت کے سابق ڈپٹی چیف ایگزیکٹومحمد امین صادق انتقال کرگئے ، وہ جسارت میں ایگزیکٹو ایڈیٹر، میگزین ایڈیٹر سمیت مختلف ذمے داریوں پر فائز رہے، جسارت ’’سنڈے میگزین‘‘ کے انچارج بھی رہے۔ امین صادق زمانہ طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے ‘وہ جماعت اسلامی کے رکن تھے ، وہ بچوں کے رسالے ساتھی میں زمانہ طالبعلمی سے لکھتے تھے ، مختلف نجی چینلز پر ان کے لکھے ڈرامے بھی نشر ہوئے، امین صادق جسارت میگزین کے بھی انچارج رہے ، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے خون کے عارضے میں مبتلا تھے ، ان کی نماز ِ جنازہ منگل کو مسجد نزد ہل پارک میں ادا کی جائے گی ۔نماز جنازہ میں احباب اور صحافیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ادارہ جسارت اور فرائیڈے اسپیشل کے ارکان امین صادق کی رحلت پر غم زدہ ہیں۔بالآخر ہم وب کو اپنے رب سے ملاقات کرنی ہے۔ کوئی پہلے گیا کوئی بعد میں جائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے مرحوم بھائی کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ اور وارثوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین