ششماہی التفسیر کراچی

نام مجلہ: ششماہی التفسیر کراچی
(علمی، فکری و تحقیقی مجلہ ۔شمارہ 28)
مدیر: مفتی محمد اعظم سعیدی
مدیر انتظامی: ڈاکٹر محمد حسان اوج
صفحات 200/ قیمت 300 روپے فی شمارہ
ناشر: ڈاکٹر محمد حسان اوج۔ مجلسِ تفسیر B-3
اسٹاف ٹائون، یونیورسٹی کیمپس جامعہ کراچی
رابطہ: پوسٹ بکس نمبر 8413 جامعہ کراچی۔ کراچی 75270

ای میل: drhassanauj@hotmail.com
msshafiq@uok.edu.pk
برائے ترسیلِ زر اکائونٹ نمبر 1025-7 (نیشنل بینک آف پاکستان)
یونیورسٹی آف کراچی برانچ۔ کراچی
ویب سائٹ: www.al-tafseer.org
مجلہ التفسیر کراچی کا اجرا پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد شکیل اوج شہید نے 2005ء میں کیا تھا۔ ان کی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد حسان خان اوج کی زیر نگرانی اپنی اشاعت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ تازہ شمارہ 28 ہے، اس میں جو مقالات منتخب کیے گئے ہیں ان کا تعارف ہم کرائیں گے۔
پہلا مقالہ ’’قرآنی اصطلاح ’’الکفر‘‘ کے اطلاقی پہلو۔ یہود و نصاریٰ کے پس منظر میں‘‘ ڈاکٹر سجاد علی اسسٹنٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور سندھ کی متجددانہ تحقیق ہے، جو نتیجہ انہوں نے نکالا ہے وہ درج ذیل ہے:
’’قرآنی روح سے یہود و نصاریٰ مطلقاً کافر مشرک مرتد نہیں ہیں، لہٰذا انھیں صرف اہلِ کتاب تصور کیا جائے۔‘‘
حیرت ہے اگر یہود و نصاریٰ مطلقاً کافر مشرک مرتد نہیں تو کیا مسلمان ہیں؟ چودہ سو برس سے تمام مسلمان ان کو غیر مسلم سمجھتے آئے ہیں اور اس کی وجہ رسالتِ محمدیؐ کا منکر اور شریعتِ اسلامی کا دشمن ہونا ہے۔ تحقیق کے نام پر قرآن مجید سے کھلواڑ نہیں کرنی چاہیے۔ کیا فرماتے ہیں مفتی محمد اعظم سعیدی صاحب بیچ اس مسئلے میں۔
دوسرا مقالہ ہے ’’بچوں کے حقوق اور قرآنی تعلیمات‘‘۔ یہ تحقیق ہے ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ امپیریل کالج آف بزنس اسٹڈیز لاہور کی۔ اچھا مقالہ ہے لیکن آیات کے پروف احتیاط سے نہیں پڑھے گئے۔ اکثر آیات میں اغلاط ہیں۔ احتیاط کرنی چاہیے۔
اگلا مقالہ سید عبیداللہ جمیل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کے قلم سے ہے، عنوان ہے ’’صفاتِ خبریہ…! ابنِ تیمیہ اور علمائِ الکلام کے درمیان‘‘۔ محنت سے لکھا ہوا علمی مقالہ ہے۔ اس سے اگلا مقالہ ڈاکٹر محمود احمد اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ علوم اسلامیہ و عربی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے قلم سے ہے، عنوان ہے ’’امام ابن تیمیہ کے منہج اصلاح و تجدید کا مطالعہ‘‘ (فائدہ مند طبعی علوم کے خصوصی حوالے کے ساتھ) محنت سے لکھا عمدہ مقالہ ہے۔
’’مغربی فلسفہ حقوقِ انسانی کی آزادیٔ اظہار رائے کا سرمایہ دارانہ معاشرت کے اثرات کا جائزہ‘‘ محمد کاشف ریسرچ اسکالر شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی۔
’’برصغیر میں اسلامی فکر کے احیا میں ’’مسد کردار‘‘
ڈاکٹر حافظ محمد ثانی، وفاقی اردو یونی ورسٹی عبدالحق کیمپس کراچی
’’شیخ عبداللہ ہروی انصاریؒ کی حیات و خدمات کا خصوصی مطالعہ‘‘ ڈاکٹر حامد علی علیمی، ریسرچ اسکالر گورنمنٹ کالج ناظم آباد کراچی
’’الموسوعۃ الفقھیۃ الکویت، کا خصوصی مطالعہ‘‘ ڈاکٹر حافظ حسین ازہر، یونی ورسٹی آف ویٹنری اینڈ انیمل سائنسز لاہور
’’اتحادِ امت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے سدباب کے لیے چند تجاویز: (بحوالہ پاکستان)‘‘ محمد یونس خالد، ریسرچ اسکالر شعبہ قرآن و سنہ جامعہ کراچی
’’برصغیر میں علم اصول فقہ کا ارتقاء‘‘ ڈاکٹر فاروق حسن،
این ای ڈی یونی ورسٹی کراچی
درج ذیل انگریزی زبان کے مقالات بھی شاملِ اشاعت ہیں:
Sirah Based Society and Sustainable Development
Nigar Sajjad Zaheer
Belief as Social Immunity
Amjad Sohail
Determinism and the possibility of Morality
Prof. Dr. Zahoor H. Baber
Effects of Socio-Demographic and Religious Determinants of the level of depression among elderly living in old age homes: A case study of Karachi
Dr. Kaneez Fatima/Sadia Rehman
مجلہ سفید کاغذ پر عمدہ طبع ہوا ہے۔ پروف احتیاط سے نہیں پڑھے گئے۔