نام مجلہ : سہ ماہی ’’الصدیق‘‘ صوابی جلد1، شمارہ 4 ،جولائی تا ستمبرمدیر مسئول : حضرت مولانا عبدالرئوف بادشاہ مدیر : منفعت احمد معاون مدیر : محمد اسلام حقانی صفحات : 136 قیمت فی شمارہ 80 روپےناشر : دفتر سہ ماہی الصدیق ‘معھدالصدیق للدراسات الاسلامیہ ‘ بام خیل۔ صوابی، خیبرپختون خوا۔ پاکستان فون نمبر : 0313-9803280 ۔0345-9506009ای میل : alsiddiq2016@gmail.comیہ سہ ماہی ’’الصدیق‘‘ صوابی کا چوتھا شمارہ ہے جو معہد الصدیق سے شائع ہوتاہے۔ معمدالصدیق کا تعارف درج ذیل ہے:’’جس جگہ بیٹھ کر پڑھا پڑھایا جاتا ہے اسے عربی زبان میں ’’مدرسہ‘‘ کہا جاتا ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ایک نوجوان کا گھر ’’دارارقم‘‘ اور مدنی زندگی میں مسجدِ نبویؐ کے قریب ایک چبوترہ ’’صفہ‘‘ نے زمانۂ جاہلیت کے پروردہ اُن افراد کی زندگیاں سنوارنے میں بہت اہم کردار ادا کیا جو بعد میں اپنے وقت کے سب سے زیادہ مہذب اور منتظم قرار پائے، ظاہری اسباب میں یہ مدارس ہی ہیں جنہوں نے ہر طرح کے حالات میں امت کو نہ صرف فکری غذا اور علمی قوت فراہم کی بلکہ عوام کے دین و ایمان کی حفاظت کا بیڑہ بھی اٹھایا، چنانچہ یہ بات اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں مدارس اور مدارس کے تربیت یافتہ افراد ہی تھے جنہوں نے استعماری غلبے اور سازشوں کے باوجود عوام کو اپنے دین و ایمان اور قرآن کے ساتھ جوڑے رکھا۔معھد الصدیق اس مقدس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کی ابتدا 1992ء میں چند طلبہ سے ہوئی، یہ وہ گلستانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے، جس سے سینکڑوں کی تعداد میں طلبۂ کرام قرآن کریم کا حفظ و ناظرہ مکمل کرکے مختلف علاقوں میں دین کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اور کتاب اللہ کی تعلیم عام کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔ اس مدرسے میں درسِ نظامی (شعبہ کتب) کا ایک بہترین معیاری نظام موجود ہے جس میں درجہ اعدادیہ (اول، دوم، سوم) سے لے کر درجہ موقوف علیہ تک کے اسباق پڑھائے جاتے ہیں۔ معھدالصدیق میں دارالافتاء کا انتظام بھی موجود ہے جس میں لوگوں کے شرعی مسائل کا حل زبانی و تحریری دیا جاتا ہے۔ معھد میں شعبہ تجوید للعلماء و الحفاظ کا ایک بہترین ایک سالہ اور دو سالہ کورس وفاق المدارس کے زیر نگرانی قائم کیاگیا ہے۔معھدالصدیق میں مستقل طور پر طلبۂ کرام اور عوام الناس کے لیے اصلاحی بیانات اور مختلف تربیتی پروگرامات منعقد کیے جاتے ہیں۔ نیز طلبہ و علماء کے لیے ایک ڈسپنسری کا نظم بھی موجود ہے جس میں طلبہ و علماء کو بوقتِ ضرورت ابتدائی طبی امداد دی جاتی ہے۔ یہ محض اللہ کا فضل اور معاونین و اراکین کی مخلصانہ توجہات اور انتھک کوشش کا نتیجہ ہے۔تحقیق میں ندرت اور تنوع کا حامل علمی ، تحقیقی اور اصلاحی مجلے کے اس شمارے میں درج ذیل مقالات و مضامین شامل ہیں۔اک رند ہے اور مدحتِ سلطانِ مدینہ…جگرمرادآبادیمخلوقِ خدا کی خدمت ایک اہم ذمہ داری… مدیرشاہ ولی اللہ کے تفسیری مآخذ… ڈاکٹر رضی الاسلام ندویمقاصدِ حاجیہ و تحسینیہ اور رفع تعارض کے کچھ قواعد… مولانامدثرجمال تونسویاسلامی تہوار۔ فلسفہ، اثرات، امتیازات… مولانا محمد طفیل قاسمیمغرب اور سیکولرازم کی دہشت گردی کی تاریخ… مولانا ابن الحسن فاروقیدورانِ جنگ انسانی حقوق کی بحث… مولانا سجاد الحجابیاستاد سے پڑھے بغیر صرف مطالعہ سے علم حاصل کرنا… مولانا محمد کامران ہوتیسبیل اللہ کا مطلب اور اس کی تحقیق… مولانا محب اللہخبر واحد اور قیاس میں تعارض اوراحناف کا منہج…مفتی حسین نہادنظریاتی جنگ (غزوہ فکری) کے اصول… مولانا اسماعیل ریحانعہدِ جدید اور انسانی احساس کی صورت گری… مبین مرزاسوء خاتمہ کے اسباب…مولانا عبدالرئوف بادشاہقرآن اور سائنس… مولانا محمد اسلام حقانییتیموں کی مدد قرآن و سنت کی روشنی میں… مولانا نثار احمد حصیر قاسمیفرنچائز، تعارف اور شرعی حیثیت… مفتی شاد محمد شادبیٹ کوین اور ڈیجیٹل کرنسیز: چند حقائق… مفتی ثناء اللہجامعہ کے شب و روز… مولانا صالح محمدکتاب شناسی…مبصر کے قلم سےبلاشک و شبہ تمام مقالات و مضامین عمدہ اور تحقیقی ہیں۔ سفید کاغذ پر خوبصورت طبع ہوا ہے۔