قو مو ں کا مستقبل ان کے نو نہا لو ں اور نو جوا نوں سے وا بستہ ہو تا ہے اور نو جوا ن اپنے قو می نظا م تعلیم سے نشو نما پا کر قو می عرو ج و سر بلندی کا ذریعہ بنتے ہیں ۔ گو یا کہ کسی بھی قو م کی بقا و تر قی کا را ز اس کے فلسفہ حیا ت کے مطا بق تشکیل پا نے وا لے نصا ب اور نظا مِ تعلیم میں مضمر ہو تا ہے ۔ اسی لیے سر ونسٹن چر چل دو سری جنگ عظیم میں بظا ہر نا قا بلِ تسخیر جنگی مشین ہٹلر کی نا زی افوا ج کے مقا بلے میں کا میا بی کا اصل میدا ن اپنے تعلیمی ادا رو ں کو قرا ر دیتا ہے۔
دینی و ملّی جذبے سے سر شا رگرین فلیگ اسکول و کالج سسٹم ضلع جنوبی ،کراچی، کا قائم کردہ ادارہ ہے جس کے کئی کیمپسز کام کر رہے ہیں۔ یہ ادارہ چیئر مین محترم شیخ محمد کامل صاحب کی بیدار مغز اور وسیع النظر قیادت اور نگرانی میں روزبروز قدرت کے اصول تدریج کے مطابق نمو پاکر کامیابی و کامرانی کی طرف گامزن ہے۔
مشنری جذبے سے سر شا ر: ادارہ اپنے جامع نظامِ تعلیم و تربیت کے ذر یعے اپنے منفرد اسلوب میں نونہالان وطن کی جسمانی ،اخلاقی، روحانی اور ذہنی نشونما کرکے ادارے کے مشن ’’ایسی نسل کی تیاری جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی فرماں بردار ہو، قیادت کے قابل ہو اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکے۔‘‘کے مطابق ان کو نہ صرف والدین اور اسکول بلکہ پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے لائق فخر بنانے میں مصروفِ عمل ہے ۔
جا مع نظا مِ تعلیم :اسکو ل کا نصا ب و نظا م سا لا نہ کلینڈر میں تر تیب پا کر سا ل بھر بہترین انتظا می و تدریسی ما ہرین کی ٹیم کے سا تھ قوم کے ہو نہا رو ں کو زیور تعلیم و تر بیت سے آرا ستہ کر تا ہے ۔تعلیم کے ہر پہلو سے ہمہ جہت کا وشیں جا ری رہتی ہیں۔
تربیتِ اسا تذہ : تربیتی نظام کا ایک اہم ترین حصہ اساتذہ کی تربیت ہے جو ان طلبہ و طالبات کو آنے والے کل کے لیے تیار کرتے ہیں، جامع ، فنی ، تدریسی ، علمی اور قرآنی پروگرامات اور ورکشاپس کے ذریعے ان کو ہر لحاظ سے اس کے قابل اور ان کی اہلیت میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ اساتذہ ہی ہیں جو ننھے بیج کو پودے سے درخت تک کے عمل کو پوری طرح Process کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت کی احسن تقویم کو اشرف المخلوق کے مراحل سے گزار کر نیابت الہٰی کے کام کو سرانجام دینے کیلئے دین اسلام کی صاف سیدھی شاہراہِ مستقیم پر گامزن کرنے اور تسخیر کائنات کے لیے برسرکارلاتے ہیں۔ اسلیے تربیت اساتذہ کو گرین فلیگ سسٹم میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔
ہم نصا بی سرگر میا ں :اسکول کے عمومی سالانہ کلینڈر کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں اور ایام و مہمات کا بھی الگ سے کلینڈ ترتیب پاتا ہے۔ کچھ ایام کی پیشکش اسکول اسمبلی میں ہوتی ہے ۔ اہم ایام مثلاً یوم آزادی، یوم دفاع ، یوم اقبال، یوم قائد وغیرہ کے لیے مہمات ہوتی ہیں۔ تقریری مقابلے ، حسن قرأت، حمد و نعت ،کوئز،ملی نغموں کے مقابلے ان کی صلاحیتوں اور اعتماد کو جلا بخشتے ہیں۔ P.T کے ہفتہ وار پیریڈز،کراٹے کلاسز کے علاوہ سالانہ اسپورٹس ڈے کا بھی انعقاد ہوتا ہے ۔ یہ انکی جسمانی صحت کی نشوونما اور ہار جیت پر کیا انداز اختیار کیا جائے ، اسکی تربیت کا بھی ذریعے ہوتے ہیں۔ کھیل نظم و ضبط کے عملی اظہار کا بھی تعین کرتے ہیں اور طلبہ کی کمزوریوں کا بھی علم ہوتاہے ۔
فہمِ دین : فہم دین کا علیحدہ مضمو ن اسکو ل کے نظام کا حصہ ہے ، جماعت اول تا جما عت دہم مقرر کر دہ قرآنی آیا ت ، سو رتو ں ، احا دیث دعاوں و اذ کا ر کا نصا ب پڑھا یا ، یا د کرا یا اور سمجھا یا جا تا ہے اور اس پر ڈسکشن ،پریزنٹیشن اور ریسرچ ورک بھی کیا جا تا ہے۔ سیرت النبیﷺِ ، سیرت خلفا ئے را شدین اور اور اہم اسلا می شخصیا ت اس نصا ب کا حصہ ہیں۔شا ہین صفت مر د مو من بنا نے کے لیے کلا م اقبا ل کی منتخب نظمیں اور اشعار بھی شا مل نصاب ہیں۔
قا ئدا نہ صلا حیت: طلبہ و طالبات میں قائدانہ صلاحیت (Leadership Skills )کو پیدا کرنے کے لیے Scout , Monitors Prefect موجود ہیں ، جو اسمبلی سے دن کے اختتام تک اساتذہ کے ساتھ مل کر نظم و ضبط کو قائم رکھتے ہیں اور اسکول کے تمام Events کو بھی بحسن و خوبی آغاز سے اختتام تک پہنچاتے ہیں۔ Scouts کیلئے خصوصی سر گر میا ں ہوتی ہے۔ جس میں Rescue تربیت اور First Aids وغیرہ کی ٹریننگ بھی ہوتی ہے ۔صفائی ستھرائی، یونیفارم اور اس کے مشمولات وغیرہ کو School Prefect چیک کرتے ہیں۔
سالا نہ پرو جیکٹ ڈے : سا لا نہ پرو جیکٹ ڈے بنیا دی طور پر سا ئنس اور سو شل سا ئنسز کے پرو جیکٹس ہو تے ہیں جو کہ جما عت اول سے جما عت دہم تک کے طلبہ و طا لبا ت تیا ر کر تے ہیں ۔اس پو رے عمل تیا ری سے پیشکش تا کہ طلبہ کی بھر پو ر شر کت ، اپنے عنوان پر گرفت ، بیان پر قدرت اور لو گو ں کا اعتما د سے سا منا ان کی شخصیت کو نکھا رتا ہے ،جو عملی زندگی میں ان کے بہت کا م آتا ہے۔ اس دن سا تھ سا تھ مختلف ثقا فتی سر گر میا ں بھی جا ری رہتی ہیں مثلا سند ھی ثقا فت کا رنر ، ایو ان شعرا ء و ادب و غیر ہ کے ذریعے طلبہ اپنی تہذیب و تمدن کو بہت خو بصو رت اندا زمیں پیش کر تے او رداد سمیٹتے ہیں۔
نما یا ں کا میا بیا ں : الحمد للہ میٹر ک بو رڈ سو فیصد 100% رزلٹ رہتا ہے ۔ اس کے سا تھ گرین فلیگ سسٹم کے طلبہ و طا لبا ت نے انٹراسکو ل مقا بلو ں میں نما یا ں پو زیشنس حاصل کرکے اپنی صلا حیتو ں کو ثا بت بھی کیا ہے۔بو رڈ کے تحت ہو نے وا لے مقا بلوں میں ملی نغمو ں میں ثاقب نذیر نے تیسری ، مقا بلہ نعت میں عا قب نے دوسری ، آل سندھ رینجرزمقا بلو ں میں ہما رے طلبہ نے اردو و انگریزی مقا بلہ تقا ریرمیں با لتر تیب اول اور دوم پو زیشنشز حاصل کیں۔
nn