مخلوط تعلیمی اداروں کے مضمرات سے آج کل کون ناواقف ہے؟ بلکہ اب تمام باشعور والدین کی یہی خواہش ہے کہ ان کی اولاد ایک ایسے ادارے سے تعلیم حاصل کرے، جہاں نہ صرف بہترین تعلیم دی جاتی ہو بلکہ علیحدہ ماحول میں دینی تربیت بھی دی جائے۔ الحمدللہ اسی سوچ کے تحت ’’الکہف اکیڈمی‘‘ مصروفِ عمل ہے۔
الکہف اکیڈمی کراچی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مرکز ’’نارتھ ناظم آباد بلاک ایف‘‘ میں واقع اسکول ہے جہاں لڑکیوں کو مونٹیسوری سے میٹرک تک ماڈرن ایجوکیشن سسٹم کے تحت تعلیم دی جاتی ہے، اور نہ صرف یہ بلکہ موجودہ پُرفتن دور میں مادہ پرستی اور فحاشی کے بڑھتے ہوئے طوفان میں الکہف اکیڈمی ایسا تربیتی نظام پیش کررہی ہے جس کا محور و ماخذ قرآن و سنت ہے۔
علاوہ ازیں جو خصوصیت الکہف اکیڈمی کو دیگر تعلیمی اداروں سے منفرد بناتی ہے وہ عربی زبان کا فروغ ہے۔ یہاں پر پری۔ پرائمری سے میٹرک تک قرآنی عربی و عربی بول چال کی تعلیم دی جاتی ہے، جس کا ثمر گزشتہ مہینے میں ’’کراچی انٹر اسکول عربی تقریری مقابلے‘‘ میں الکہف اکیڈمی کی طالبات کا اوّل پوزیشن کا حصول ہے۔
الکہف اکیڈمی جدید عصری تعلیم میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے اور یہاں نہایت تجربہ کار اور قابل ٹیچرز کی نگرانی میں بہترین معیار کی تعلیم دی جارہی ہے۔ اردو، انگلش اور عربی زبان میں طالبات کی تخلیقی، تحریری اور تقریری صلاحیتیں ابھاری جارہی ہیں۔ نیز سائنسی تعلیم بھی عملی تجربات اور تحقیقی رجحان کے ساتھ دی جارہی ہے۔ تحفیظِ قرآن کی خواہش مند طالبات کے لیے شعبۂ حفظ بھی اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہا ہے۔
الکہف اکیڈمی میں ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی بڑی اہمیت حاصل ہے، جو کہ طالبات میں خوداعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔ ہم نصابی سرگرمیوں کو ہفتہ وار ’کلب‘ کی صورت میں منظم کیا گیا ہے، جس میں سرفہرست کیلی گرافی (خطاطی) کلب، اسپیکرز اینڈ رائٹرز (Speakers & Writers) کلب، تائی کوانڈو (Teakwondo) کلب، آرٹ اینڈ کرافٹ کلب اور سائنس کلب شامل ہیں۔
غرض یہ کہ الکہف اکیڈمی ایک ایسا تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے جو کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات و روایات کو پھر سے زندہ کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
nn