آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں یہ جھنجھٹ ہی ختم کردیا گیا ہے: اگر آن لائن نہ ہونے پر کوئی پیغام بھیجنے کی کوشش ناکام ہوجائے تو کوئی بات نہیں۔ دوبارہ آن لائن ہونے پر واٹس ایپ ان پیغامات کو خودبخود بھیج دے گا اور صارف کو اپنے طور پر یہ کام نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ پر چلنے والے واٹس ایپ ایپلی کیشن میں پہلے ہی سے موجود تھا جسے آئی او ایس میں بھی متعارف کروایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اب آئی فون صارفین بیک وقت 30 تصویریں تک منتخب کرکے انہیں ایک ساتھ واٹس ایپ پر بھیج سکتے ہیں۔ پہلے یہ حد 10 تصویروں تک تھی۔
واٹس ایپ (آئی او ایس ورژن) میں ایک اور اپ ڈیٹ یہ بھی دی گئی ہے کہ صارف اپنے پیغامات کے سلسلے (میسج تھریڈ) کا کوئی بھی حصہ سلیکٹ کرکے ڈیلیٹ کرسکتا ہے۔ پیغامات کے ان غیرضروری حصوں میں ٹیکسٹ کمنٹس کے علاوہ تصویریں اور ویڈیوز بھی شامل ہیں جنہیں ڈیلیٹ کرکے میموری میں دوسرے ڈیٹا کے لیے جگہ خالی کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت آئی فون کے لیے واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن 2.17.1 ہے جو ایپل کارپوریشن کے آن لائن اسٹور ’’آئی ٹیون‘‘ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ البتہ یہ آئی او ایس 7 یا اس سے بعد کے ورژن ہی پر کام کرسکتا ہے۔