کشمیر سے شام تک امتِ مسلمہ ظلم کا شکار ۔۔۔(اسماء نسیم)۔۔۔

شام و برما کے مسلمان ظلم کا شکار ہیں۔ ظلم ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ امت کے بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو گن گن کر اور چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ظلم و سفاکی کے خلاف ہمارے مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شہر حلب اور برما میں ظلم وستم اب تک کے تمام مظالم سے زیادہ بھیانک اور وحشت ناک ہے۔ انسانی تاریخ میں اتنے وحشیانہ مظالم کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ مسلم امہ کی نسل کشی اور تباہی کا یہ سارا عمل امریکہ کی دہشت گردی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ خوابِ غفلت کا شکار امت مسلمہ کشمیر، فلسطین، افغانستان، بنگلہ دیش، عراق اور شام میں ظلم کے خلاف یک جہتی کا اظہار کرے اور مظلموں کے لیے آواز بلند کرے۔