ہائی بلڈ پریشر بڑوں کے ساتھ بچوں و نوجوانوں میں بھی بڑھ رہا ہے

تصور کیا جاتا ہے کہ بلڈ پریشر بڑی عمر کے لوگوں کو ہی لاحق ہوتا ہے، مگر ایسا نہیں ہے، بچوں اور نوجوانوں میں بھی اس کی شرح گزشتہ سالوں کی نسبت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہونے والے بچوں میں اس کی ثانوی وجوہات ہیں۔ 20 سے 50 فیصد بچوں میں اس کی بڑی وجہ امراضِ گردہ ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ بچوں میں چہرے، آنکھوں اور پاؤں کے سوجے ہونے کے علاوہ سر درد اور ہائی بلڈ پریشر کی دیگر کئی علامات ہوسکتی ہیں۔ گزشتہ دس پندرہ سالوں کی نسبت 20 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں میں بھی فشارِ خون کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی اہم وجہ لائف اسٹائل اور موٹاپا ہے۔