خواہشات کے پُجاری

امیروں کی بڑی بڑی نا جائز خواہشیں بھی پل بھر میں پوری ہو جاتی ہیں، اور غریبوں کی جائز خواہشیں بھی پوری ہوتے ہوتے عمر گنوا دیتی ہیں۔ امیر شخص یہ سوچتا ہے کہ میں پیدا ہی خوش نصیب ہوا ہوں، اور غریب پیدا ہی بد نصیب ہوا ہے۔غریب آدمی یہ سمجھتا ہے کہ وہ پیدا ہی بد نصیب ہوا ہے اور امیر تو ہوتے ہی خوش نصیب ہیں۔ امیر آدمی دنیا کے ہر میدان میں جیت جاتا ہے، غریب آدمی دنیا کے ہر امتحان میں ہار جاتا ہے۔

صبر اور شکر کرنے والا سوکھے نوالے پر بھی صبر اور شکر کر سکتا ہے۔ صبر اور شکر نہ کرنے والا سونے کے نوالے کھلانے سے بھی راضی نہیں ہوتا۔ دنیا غریب اور امیر دونوں کی برابر آزمائش گاہ ہے۔ خدا کے نزدیک اعزاز صرف نیک اعمال کی ہے۔ جسے زیادہ دیا گیا اس کا حساب بھی اسی قدر سخت ہو گا۔ جسے جس قدر ملا اُسے اِسی قدر فکر مند ہونا چاہیے، دنیا کا غریب سے غریب انسان، دنیا کے امیر سے امیر انسان پر اعمال میں بھاری ہو سکتا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو خدا نے بہت ہی زیادہ نوازا ہے، مگر ہماری خواہشات ہمیں اندھا کر دیتی ہیں اور مزید سے مزید کی دوڑ میں دوڑاتی رہتیں ہیں۔

شائد جب ہم دوڑ دوڑ کر تھک جائیں تب ہمیں خبر ہو کہ اعمال کے لے دوڑنا خواہشات کے لیے دوڑنے سے بہت آسان تھا۔ غریب تو بیچارہ دوڑتا ہی دو وقت کی روٹی کے لئے ہے، اس کی تو دوڑ دھوپ بھی اس کے اعمال کا اولین حصہ ہے۔ اللہ نے ہمیں ہر سہولت دی ہے، کسی چیز کا محتاج نہیں رکھا، ہمارے لیے سب سے آسان کام نیک اعمال کمانا ہے! مگر ہم اکثر گھاٹے کے سودے کرتے ہیں اور خواہشوں کو عزیز رکھتے ہیں۔

حصہ
mm
ڈاکٹر شاکرہ نندنی لاہور میں پیدا ہوئی تھیں اِن کے والد کا تعلق جیسور بنگلہ دیش (سابق مشرقی پاکستان) سے تھا اور والدہ بنگلور انڈیا سے ہجرت کرکے پاکستان آئیں تھیں اور پیشے سے نرس تھیں شوہر کے انتقال کے بعد وہ شاکرہ کو ساتھ لے کر وہ روس چلی گئیں تھیں۔شاکرہ نے تعلیم روس اور فلپائین میں حاصل کی۔ سنہ 2007 میں پرتگال سے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور استاد کیا، اس کے بعد چیک ری پبلک میں ماڈلنگ کے ایک ادارے سے بطور انسٹرکٹر وابستہ رہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سویڈن سے ڈانس اور موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اور اب ایک ماڈل ایجنسی، پُرتگال میں ڈپٹی ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔.

13 تبصرے

  1. Hello would you mind stating which blog platform you’re working with?
    I’m looking to start my own blog soon but I’m having a difficult time choosing
    between BlogEngine/Wordpress/B2evolution and Drupal.

    The reason I ask is because your design and style seems different then most blogs and I’m
    looking for something completely unique.
    P.S My apologies for being off-topic but I had to ask!

  2. Hi! I realize this is somewhat off-topic however I had to ask.
    Does building a well-established blog like yours require a massive amount work?
    I am brand new to blogging but I do write in my journal everyday.
    I’d like to start a blog so I can easily share my personal experience and views online.
    Please let me know if you have any kind of recommendations or tips for brand new aspiring
    blog owners. Thankyou!

  3. My spouse and I absolutely love your blog
    and find most of your post’s to be exactly I’m looking for.
    Does one offer guest writers to write content for yourself?
    I wouldn’t mind publishing a post or elaborating on a few
    of the subjects you write related to here. Again, awesome weblog!

جواب چھوڑ دیں