پرجوش زندگی گزاریں‎

انسان کا زندگی میں پرجوش ہونا اس میں توانائی کا ایک بہترین ثبوت ہے۔ روز زندگی کی ایک نئی صبح کو اپنے اندر توانا محسوس کرنا اور چہرے پر خوشی کے تاثر انسان کو نکھار دیتا ہے اور یہ ایک بہترین شخصیت کی علامت ہے اور ساتھ ساتھ اس کا کچھ کر دکھانے کا عزم اس میں موجود توانائی کی ایک اہم شکل ہے۔
زندگی سے پرجوش اور بھرپور، انسان کی زندگی کو خوبصورت اور دلکش بنا دیتا ہے اور اس سے، اس انسان کے قریب بسنے والے لوگوں میں بھی مثبت اثر پڑتا ہے اس سے زیادہ اچھی بات اور کیا ہو گی کہ آپ کی پرجوش، پرعزم  مسکراہٹوں سے ساتھ والے شخص کی ڈوبتی ہوئی زندگی ایک نئی زندگی کی شکل دے دے اس میں وہ تمام خوبیاں روشن کر دے جو اس میں چھپی ہوئی تھی اور ان کو جاننے کی اس شخص نے کبھی کوشش نہیں کی تھی۔
ایک خوبصورت اقتباس جو میں اس تحریر کا حصہ بنانا چاہوں گی:
” اکثر اوقات ہم ایک خودکار انداز میں زندگی بسر کر رہے ہوتے ہیں حالات و واقعات کا سامنا کرتے ہیں، جو کچھ پیش آتا ہے اس کو عین اسی طرح قبول کرتے ہیں اور ہر دن اپنے گزشتہ دن کی طرح گزار دیتے ہیں۔ اس تناظر میں ہمیں ہر چیز حسب قاعدہ اور پرسکون نظر آتی ہے سوائے ہمارے ذہنوں سے اٹھنے والی اس آواز کے جو ہمیں یہ کہہ رہی ہوتی ہے کہ یہی وقت ہے کہ خود میں کچھ تبدیلی لائی جائے”۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں