ہنستے مسکراتے بچے سوالوں کے جوابات دینے کے لیے ہاتھ اٹھا رہے تھے،درست جوابات پر انھیں خوبصورت تحائف دیے جارہے تھے، یہ منظر” 15 رمضان المبارک” دن کے 12 بجے کا ہے اور جگہ ہے “الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کراچی ” کا بیس منٹ آفس ، تقریب ہے، “تقسیم تحائف” کی !
“کفالت یتامى” کے شعبے کے تحت ہر سال” 15 رمضان المبارک” کو “الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان” کی جانب سے مختلف شہروں میں “تقسیم تحائف” کی خوشیوں بھری تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
1990 سے خدمت خلق کے لیے کام کرنے والے اس ادارے کا ویمن ونگ(شعبہ خواتین) 2013 میں قائم ہوا. پاکستان میں خواتین کے تحت اتنے منظم اور بے لوث طریقے سے کام کرنے والے ادارے چند ایک ہی ہیں، جن میں “الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ” کا نام سر فہرست ہے. جن کا سلوگن ہے؛
کفالت یتامی سے،جنت کا حصول بھی _ رفاقت رسولؐ بھی.
الخدمت فاؤنڈیشن عید کی خوشیوں میں انہیں شامل کرتی ہے جن کے بارے میں پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں یوں ہوں گے، یہ کہہ کر انگشت شہادت اور درمیان والی انگلی کو ساتھ ملایا.
(رواہ بخاری)
تقسیم تحائف کے اس خوبصورت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، اس کے بعد اپنی ماؤں کے ساتھ آئے بچوں میں سے کچھ نے نعت رسولؐ مقبول پیش کی اور کچھ نے نظمیں سنائیں .
“قرآن انسٹیٹیوٹ” کی پرنسپل “صبا جاوید صاحبہ” نے درس قرآن دیا. انھوں نے “سورہ النساء” کی آیت نمبر 9،10 پر تفصیل سے بات کی. اور اللہ کے پیارے رسول کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی اس حدیث کی وضاحت کی جس میں کہا گیا ہے کہ: “مسلمانوں میں بہترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور وہاں اس سے حسن سلوک کیا جاتا ہو اور بد ترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور وہاں اس کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہو” .
‘الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان’ کی صدر ‘کلثوم رانجھا ‘ نےاپنے آن لائن پیغام میں بتایا کہ “الخدمت فاؤنڈیشن ” پاکستان بھر میں کل 12 ہزار بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہے. جس میں ان کی تعلیم و تربیت، کے ساتھ دیگر ضروریات زندگی کو پورا کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بچے جو کسی بھی معاشرے کا قیمتی ترین سرمایہ ہوتے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیجئے.
پھر ایک مختصر مگر پر اثر ویڈیو کلپ” کمال کہانی” دکھائی گئی.جس میں معاشرے کے اس طبقے کی کفالت کی اہمیت و فضیلت کو قرآن کے پیغام سے واضح کیا گیا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کراچی میں کفالت یتامی کے حوالے سے کام کرنے والی مخلص، محنتی ٹیم کا تعارف پیش کیا گیاجن کی بے ریا کاوشوں کی بناء پر تمام انتظامات مکمل ہوئے ،ساتھ ہی مہمان گرامی ناظمہ کراچی “اسماء سفیرصاحبہ” سے متعارف کروایا گیا. وہ افراد جن کا تعاون اس سفر کو آگے بڑھانے کا باعث بن رہا ہے ان کا تعارف بھی کروایا گیا۔
باہمت ماؤں نے اپنے شریک سفر کے اس دنیا سے جانے کے بعد زندگی کے معمولات/ معاملات کو کس طرح چلایا، کس طرح جدوجہد کی یہ سب بتانے کے لیے ان ماؤں نے آگے بڑھ اپنی کہانی شرکاء سے بانٹی۔
“چند لمحات _ باہمت بچوں کے ساتھ” پروگرام میں میزبان ‘آمنہ ملک’ کے ساتھ ‘ڈاکٹر رباح’ نے بچوں کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور ان میں تحائف تقسیم کیے. بچوں میں عیدی کی تقسیم سے ماؤں اور بچوں کی خوشیاں قابل دید تھیں.
آخر میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سابقہ صدر” طلعت ظہیر صاحبہ” نے الخدمت فاؤنڈیشن کی نائب” صدر شمع گلزار” کے ساتھ ماؤں اور بچوں میں خوبصورت و دیدہ زیب کپڑے، اور دیگر تحائف تقسیم کیے.
اس موقع پر ہماری ڈونر بہنوں نے اپنے زیر کفالت بچوں کو خصوصی پیار اور شفقت سے نوازا. یہ جذباتی منظر شرکاء محفل کی آنکھوں کو نم کرگیا.
اس کے ساتھ ہی، شمع گلزار کی دعا کے ساتھ اس پروقار تقریب کا اختتام ہوا۔
Đơn giản là vì chi phí khai triển một
fakei pháp tổng đài vật lý lúc bấy giờ là quá
đắt đỏ.
Nếu có câu hỏi nà thêm, bạn có thể để lại tin tức nhằm nhận tư vấn của chúng tôi.
tổng đài ảo nào là cũng đều được thực hiện bên trên trình duyệt web.
Sản phẩm được đôn thêm 3 phân nên Khi đem bao kích thước dương
vật được cải thiện xứng đáng kể về độ to lẫn chiều
dài.
De Trachycarpus fortunei is een palmbomen soort. Beter
nog, het is de meest populaire palmboom dat in ons kikkerlandje
wordt tegengekomen. De Trachycarpus fortunei is het
allerwinterhardst, vandaar!
My webpage Maude
Nuvita Grow Diamond là sản phẩm dinh chăm sóc đặc biệt
dành cho trẻ từ trên 1 tuổi.