دہشت گردی اور شدت پسندی کی بلوچستان میں تازہ لہر خطرے کی علامت

2001 میں امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے شیطانی دماغوں کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے امریکہ کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کو گرا کر مسلمانوں کے خلاف جس صلیبی جنگ کا آغاز کیا وہ نہ صرف جاری و ساری ہے بلکہ مختلف مسلمان ملکوں کے عوام کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اپنی حکومتوں کے خلاف لڑا کر ان کی تیل کی دولت ، سوناچاندی، گیس، قیمتی دھاتوں پر قبضہ کرکے انہیں تباہ و بربا کرنا مقصود ہے اس کام کے لئے امریکی سی آئی اے نے اپنے نام نہاد مسلم ایجنٹوں کو افغانستان اور عراق میں استعمال کرکے لاکھوں انسانی جانوں کا قتل عام کیا جس کی ویڈیو فلمیں بڑے شد و مد کے ساتھ بین الاقوامی چینلوں کے کے ذریعے منظر عام پر آگئی ہیں۔ پاکستان کو اس نام نہاد دہشت گردی کی جنگ میں زبردستی گھسیٹا گیا دراصل مسلم ممالک میں اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی قوت ہے جس کی وجہ سے ایوان کفر لرزہ براندام ہے اور ان کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو خدانخواستہ مکمل طور پر تباہ و برباد کر دیا جائے یا معاشی طور پر اس کی کمزور معیشت کو مزید کمزور کر دیا جائے تاکہ وہ دوسرے مسلم ممالک کا دفاع تو کیا اپنے ملک کا دفاع بھی نہ کر سکے۔
پاکستان کو اس نام نہا دہشت گردی کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑرہی ہے پوری پاکستانی قوم اس دہشت گردی کی جنگ کی وجہ سے نہ صرف متاثر ہوئی ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ سرکاری املاک، شہری جائیدادیں اور ذہنی و نفسیاتی عارضے، اس کے علاوہ پاکستان خود کش حملوں کی زد میں اب بھی ہے ڈرون حملوں اور عام شہریوں سمیت اعلیٰ حکام کی اغوا برائے تاوان کی وارداتیں جو کہ مسلسل ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انسانی جانوں کا بمعہ املاک کا نقصان ہو رہا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کو امریکہ نے کبھی سچے دِل سے تسلیم نہیں کیا تھا اور نہ ہی بین الاقوامی میڈیا نے جب کہ تھنک ٹینک اور مغربی صحافی و میڈیا جن کا امریکہ اور یورپ سے تعلق ہے اور بھارتی لابی مستقل طور پر پاکستان کے خلاف مخالفانہ پروپیگنڈے میں دِن رات مصروف عمل ہیں اور پاکستان کی تمام قربانیوں کی جدوجہد کو غلط رنگ میں پیش کر رہے ہیں اور اس منفی اور غلط پروپیگنڈے کی وجہ سے پاکستان کی شہرت و ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ان کی زد میں ہیں بقول کسی مدبر رہنما کے پاکستان کے خلاف مخالف سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں اور پاکستان ان کی زد میں ہے۔
پاکستان اس وقت دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف تن تنہا جنگ میں مصروف ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ اور بہادرانہ صلاحیتوں اور ہزاروں شہریوں و جوانوں کی قربانیوں سے کامیاب آپریشن کے بعد سوات، وزیرستان اور بلوچستان میں امن قائم کیا ہے۔ پاکستان کی داخلی صورتحال نام نہاد دہشت گردی کی جنگ میں حصہ لینے کی وجہ سے خراب ہے۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی را، امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد، اور افغانستان کی انٹیلی جنس پاکستان کے انتہا پسند اور علیحدگی پسندوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں بھارتی مداخلت بڑے زور و شور سے جاری ہے اور افغانستان میں ٹریننگ کیمپ بھارتی قونصل خانوں کی مدد سے چل رہے ہیں۔ بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو ٹریننگ دے کر بلوچستان بھیجا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ایک اخباری اطلاع کے مطابق دہشت گردی اور خود کش حملوں میں بھارتی ایجنسی را، امریکی سی آئی اے اور افغانی این ڈی ایس کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں اور یوم آزادی سے قبل کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں پر تازہ حملے اس بات کا بیّن ثبوت ہیں کہ پاکستان کے سی پیک منصوبے کو ناکام بنایا جائے۔
بین الاقوامی اور ملکی سلامتی کے مخالفین افغانستان اور پاکستان کے درمیان کسی قسم کے تعلقات و بات چیت کے خلاف ہیں اور وہ اپنے مفادات کے لئے پاکستان کو اور افغانستان کو جنگی میدان کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں بھارت پیش پیش ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات جیتنے کے لئے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردی میں شدید اضافہ کر دیا ہے جس سے پاکستان کی سلامتی کو لاحق خطرات ہیں۔ حکومت پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کو مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ پاکستان کو قیامت تک قائم و دائم رکھے اور اس کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے۔
( آمین)
پاکستان زندہ باد
پاکستان کی مسلح افواج پائندہ باد

حصہ

جواب چھوڑ دیں