مارننگ شو 

عنبرین تم نے کچھ سنا ،ہمارے بیوٹی پارلر کا نام سلیکٹ ہو گیا ہے ،مارننگ شو کی طرف سے دعوت نامہ آیا ہے، بہت مزہ آئے گا جب ہمارا بیوٹی پارلر دنیا میں مشہور ہو جائے گا، اور کمپیٹیشن کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے جیتنے پر انعام اور نہ جیتنے پر کم ازکم ٹی وی پر تو آہی جائیں گے، پھر میں پورے خاندان میں اپنے پالر کا تذکرہ بڑی شان سے کروں گی، نیر بولی چلی جا رہی تھی

 عنبرین اپنی سوچوں میں مگن گم سن مجھے کن انکھیوں سے گھور رہی تھی پھر بڑی بے زاری سے بولی تمہیں بڑا شوق ہو رہا ہے مارننگ شو میں جانے کا، خوامخواہ ایک تو سارا دن صبح سے شام اس پالر میں  سرکھپائو اور اب اوپر سے یہ مارننگ شو میں جا کر سب کے سامنے اپنے میک اپ کے جوہر دیکھائومحنت ہم کریں اور شو ان کا مشہور ہو اور اگر مقابلہ جیت بھی گئے تو وہ کونسی بڑی رقم دے دیں گے جتنا یہ ایک شوٹ میں کما لیتے ہیں ہمیں دس مرتبہ کمپٹیشن میں حصہ لینا پڑتا ہے پھر کہیں جاکر چھوٹی سی جگہ پر جاکر ملتی ہیں اور اوپر سے مارننگ شو والے رقم دیتے وقت اتنا ڈی گریٹ کرتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے ہم نے مقابلہ جیتا نہیں بلکہ ان سے ادھار لے رہے ہیں

 اور اگر ہمارا پولر جیت بھی جائے تو انعام ہمیں تھوڑی ملنے ملے گا،وہ تو میڈم شمع کو ملے گا جو پالر کی مالکن ہیں اور ہم شکل ہی دیکھتے رہ جائیں گے عنبرین اپنی دکھ بھری کہانی سنا رہی تھی جیسے واقعی ان کا پالر جیت جائے گا اور ان کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا۔

لیکن تم دیکھو تو ہمارے پالر کی لڑکیاں بھی تو آئیں گی ناں کتنی مشہور ہو جائیں گی نیر نے بڑے فخریہ انداز میں عنبرین کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔

کیا مطلب ہے تمہارا ہماری لڑکیاں وہاں جاکر ماڈل بنیں گی اور ان کے اشاروں پر کیٹ واک بھی کریں گی ہماری کوئی عزت نفس نہیں ہے کیا جو چند پیسوں کی خاطر ان کے اشاروں پر کٹھ پتلیوں کی طرح اپنے آپ کو پیش کریں اور وہ اپنے شو کی ریٹنگ میں پتا نہیں کیا کیا کروا دیتے ہیں تمہیں پتا ہے۔

تمہیں پتا ہے یہ کل رات ہی  میں حدیث کی کتاب پڑھ رہی تھی صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3484 میں ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا

*جب تم میں حیا نہ ہو تو پھر جو جی چاہے کر لو*

ایک اور حدیث میں نے پڑھی اسامہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہ اس کے راوی ہیں فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا

*میں نے اپنے بعد مردوں کے لئے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ فتنہ اور کوئی نہیں چھوڑا*

نیر بات مکمل ہونے سے پہلے بول پڑی کیا مطلب عورتوں کو  فتنہ بول رہی ہو

ارے نہیں مطلب یہ ہے کہ اگر عورتیں دیندار نہیں ہوگی تو فتنہ مچے گا اور دوسرے معنوں میں کہ عورتیں دین پر بہت کم چلیں گی اور فتنوں میں زیادہ ملوث ہو گی،

اب تم دیکھو یہ تمام چینلز مارننگ شو میں عورتوں کو ہی بلا کر اپنے پروگرامز چلاتے ہیں جس کی وجہ سے بے حیائی، فحاشی، مخلوط محفلیں، یہ ڈانس گانے ،سنگنگ کومپیٹیشن ہویا برائیڈل شو ، ہر طرح  ہماری نئی نسلوں کو گلیمر کی چکا چوند دنیا میں کھیل رہے ہیں اور ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ ہمارے بیچارے معصوم عوام کس قدر ان فتنوں میں گرتی چلی جا رہی ہے۔

ہمارامتوسط طبقہ بھی اب ان کے فتنوں سے محفوظ نہیں رہا،  نوجوان لڑکیاں اور عورتیں سب کو اس قدر پاگل بنا دیا ہے کہ صبح اٹھتے ہی ٹی وی کے آگے بیٹھ جاتی ہیں اور پورے دو تین گھنٹے یہ لوگ اپنے شو میں مصروف کر دیتے ہیں نہ ان کو نماز کا ہوش رہتا ہے اور نہ گھر کا، ٹائم کا کچھ پتہ نہیں چلتا کوئی ٹائم مینیجمنٹ آؤٹ ہو جاتی ہے اور پورا دن بے برکت گزرتا ہے ۔عنبرین بولی چلی جاری رہی تھی اور نیر نہ جانے کن خیالوں میں مگن کل کی مارننگ شو میں نہ جانے کے بہانے تلاش کر رہی تھی۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں