سوال بدلنے کی ضرورت ہے

حضرات !

سوال بدل لیں !

صحابہ نے منایا ؟

یار آپ یہ بات کیوں نہیں کرتے کہ صحابہ نے اپنے ادوار میں اللہ رسول کے علاوہ کسی غیر کی اطاعت قبول کی !!؟

صحابہ ڈیموکریسیوں کے علمبردار تھے ؟؟

انہوں نے وطنیت و سرمائے کی پوجا کی ؟

 یہ وہ سوال ہیں جو صحابہ نے میلاد منایا یا نہیں  سے کہیں زیادہ اہم و سنجیدہ ہیں !

ماڈرن اسلام ؛

جو کہ خرافات والے برصغیری اسلام سے کہیں زیادہ خطرناک اور بھیانک نتائج لا رہا ہے !

مگر سر پہ جوں تک نہیں رینگتی ۔۔۔۔!

خاندانی نظام تباہ ہو رہا ہے ،۔۔۔۔۔۔  سیاسی و سماجی و معاشی و معاشرتی و حکومتی و ریاستی ۔۔۔ ہر سطح سے اسلام کو فائر کر دیا گیا ہے !!

مغضوب و ضالّین سے اتحاد و دوستیاں ہیں !!

ناموسِ رسالت اور ختمِ نبوت ۔ اب ایسے آخری نوعیت کے حسّاس ترین مسائل میں دجل کئے جا رہے ہیں !!

مگر اس سب کے باوجود یہاں میرے معاشرے کا اہم سوال یہ ہے کہ ؛ صحابہ نے میلاد منایا ؟؟

بھائی صحابہ نے منایا نہیں منایا ۔۔۔  ، قائم تو کیا تھا یا نہیں ؟؟

آپ حقیقی محبّ ٹھہرے ، آپ نہیں مناتے ، ۔۔۔۔۔

اور وہ منا کر سچے عاشق کہلائے !!

بس ۔۔۔۔۔ ؟

باقی سب کا کیا  ۔۔۔۔۔۔ ؟

وہ حالانکہ بنیادی ، اور عقائدی مسائل ہیں !!

اُن پر سر پیٹنا چاہئے تھا !    ۔۔؟

خلافت  اُمُّ الفرائض ہے !

کبھی آپ نے سوال اٹھایا ؟

کہ صحابہ نے خلافت کے قیام و استحکام کے سوا کچھ کیا ؟

بھئ سوال بدل لیں !!

حصہ

جواب چھوڑ دیں