کراچی میں کھیل کے میدان کہاں چلے گئے ۔۔

یہ کو ئی زیادہ دور کی بات نہیں ہے ۔۔ میرے بچپن کے دن بہت حسین ہوا کرتے تھے ، جب ہمارے شہر کراچی کی سڑکیں اور گلیاں صاف ستھری ہوتی تھیں ۔ ہر گلی کے نکڑ پر ایک خوب صورت پارک بنا ہوا ہوتا تھا اس پارک میں ایک خوب صورت سی ندی بھی بنی ہوتی تھی ۔ ندی میں بطخیں تیرا کرتی تھیں ۔۔ ہم روزانہ صبح فجر کی نماز کے بعد ان پارکوں میں ورزش کرنے جایا کرتے تھے ۔ ۔۔ روز شام میں گلی کے نکڑ پر موجود کھیل کے میدان میں کرکٹ یا فٹ بال کھیلا کرتے تھے ۔۔ ہمارے پرائمری اسکول میں اس وقت سٹی ناظم بھی آجایا کرتے تھے اور اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہوتی تھی ۔۔ بڑے سے بڑا مسلہا منٹوں میں حل ہو جایا کرتا تھا ۔۔ نہ بجلی جاتی تھی اور نہ ہی پانی ختم ہوتا تھا ۔۔ یہ کوئی زیادہ پرانی بات نہیں ہے ۔۔ یہ بات ہے سال 2001 سے لے کر 2005 تک کی پورے شہر میں سکون ہی سکون ہوتا تھا نہ ہی کوئی ہڑتال ہوتی تھی اور نہ کوئی ہنگامہ ۔۔ شہر میں ٹرانسپورٹ کا سسٹم بہترین تھا بڑی بڑی بسیں شہر کی سڑکوں پر ہر وقت چلتی نظر آتی تھیں ۔۔ رات میں بھی دن کا سماں ہوتا تھا ۔۔لوگوں کی تفریح کے لیے مختلف سرگرمیاں ہوا کرتی تھیں ۔۔ 20 روپے میں ایئر کنڈیشنڈ بسوں میں بیٹھ کر پورا شہر گھوم لیا کرتے تھے ۔۔ کچھ دنوں میں سرکلر ریلوے کا پروجیکٹ شروع ہونے والا تھا ۔۔۔مگر پھر اس شہر کو نظر لگ گئی ۔۔اس شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ و برباد ہوگیا ۔۔ لوگ طرح طرح کے مسائل میں گھرتے نظر آنے لگے ،کبھی پانی کا مسلہا کھڑا ہوتا تو کبھی بجلی کا مسلہ درد سر بن جاتا ۔۔۔
شہر میں روز ہڑتالیں اور ہنگامیں ہونا شروع ہوگئے ۔۔ گاڑیاں جلنا اور ہنگامے ہونا معمول بن گیا ۔۔کئی کئی ہفتوں تک شہر کی سڑکوں پر کچرا پڑا رہتا اور کوئی اٹھانے والا نہیں ہوتا ۔۔ سیوریج کا نظام تباہ ہوگیا ۔۔ پانی کا بحران پیدا کردیا گیا ۔۔ روشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا ۔۔ روزانہ نوجوانوں کی لاشیں ملنا معمول بن گیا ۔۔ اور یہ شہر اجڑ کر رہ گیا ۔۔ کیونکہ کراچی کے کھیل کے میدانوں پر قبضہ کرکے اس پر غیر قانونی پلازے بنا دیئے گئے ۔۔ چائنا کٹنگ کا دور چلا ۔۔ واٹر بورڈ ، ایجوکیشن اور صحت کے محکمے میں ہزاروں جعلی بھرتیاں کی گئیں ، جس کی وجہ سے ان محکموں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوگئی ۔۔۔اب آپ پورے شہر میں گھوم کر دیکھ لیں آپ کو کہیں بھی کھیلنے کا میدان نظر نہیں آئے گا ۔۔ اس وجہ سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں پروان چڑھنا ختم ہوگئی ہیں ۔۔ اور نوجوانوں کا رجحان جرائم کی طرف بڑھنے لگا ۔۔ ان کے ہاتھ میں قلم کی جگہ ہتھیار دے دیئے گئے ۔۔ اس کی وجہ میرے نزدیک تو کھیل کے میدانوں کو ختم کرنا نظر آتی ہے ۔۔ آپ کی نظر میں اور کوئی وجہ ہے تو بتادیں ۔۔۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں