اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام کائنات کے لیے رحمت بنا کر بھیجا رحمت کا مفہوم بہت وسیع ہے۔ صحابہ کرام کےدور میں ہدایت کے لیئے رحمت معجزات کی شکل میں موجود تھی جبکہ موجودہ دور میں یہ رحمت سائنس اور ٹیکنالوجی کی صورت میں موجود ہے آپﷺ نے صحابہ کرام سے فرمایا تم میرے دوست ہو جب کہ بعد میں آنے والے میرے بھائی ہیں صحابہ نے فرمایا ہم نے دین کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے مجھے دیکھا ہے انہوں نے مجھے نہیں دیکھا۔
آپ نے علماء کو ہر دور کے جدید علوم سیکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے فرمایا حدیث کا مفہوم ہے جو عالم جدید علوم کو نہ سیکھے وہ عالم دین نہیں، ہر سنت سائنس ہے ایران کے بادشاہ نے مدینہ منورہ کے لیے ایک حکیم بھیجا وہ چھ مہینے مدینہ منورہ میں رہا کوئی مریض علاج کرانے نہ آیا اس نے واپس جا کر بتایا وہ لوگ سنتوں پر عمل کرتے ہیں اس لیے بیمار نہیں ہوتے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے آج سائنس یہ ثابت کرتی ہے زمین کے جراثیم زمین کی سطح پر نہیں جہاں ڈائنگ ٹیبل کی حد شروع ہوتی ہے وہاں سے شروع ہوتے ہیں اسی لیے آپ کے سامنے میز پر کھانا رکھا گیا تو آپنے کھانے سے انکار کر دیا ۔ہاتھ سے کھانا سنت ہے آج سائنس بتاتی ہے ہاتھ کی شعاعیں کھانے میں شامل ہوتی ہیں تو کھانا ہضم ہوتا ہے ایک حدیث ہے اللہ اس کے چہرے کو تروتاز رکھے جو دستر خوان پر گرے زرات کو کھا ئے شاہ ایران کی دعوت میں ایک صحابی کے ہاتھ سے نوالہ گر گیا وہ اٹھا کر کھانے لگے تو پاس کسی نے اشارے سے روکنا چاہا تو صحابی نے فرمایا
میں ان جاہلوں کے لیے سنت نہیں چھوڑ سکتا ۔آپ ﷺ نے فرمایا کھانا کھا کر 40قدم چلو چاہے تمہیں کانٹوں پہ چلنا پڑے۔آج جو رات کو کھانا کھا کر واک نہیں کرتے انہیں شوگر اور دیگر امراض ہو رہے ہیں آپ ﷺنے زندگی میں کبھی باسی کھانا حتیٰ کہ صبح کا بنا شام کو نہیں کھایا آج سائنس بتاتی ہے باسی کھانا کینسر کا سبب بنتا ہے آپ رات کی روٹی صبح کھاتے آج ڈاکٹر بتاتے ہیں ایسی روٹی کھانے سے شوگر نہیں ہوتی مسواک سے دانتوں کو کیڑا نہیں لگتا اور خون تازہ دانتوں کو ملتا ہے دانت لمبے عرصے تک ساتھ دیتے ہیں الغرض سنتوں کے فوائد پر کتابیں لکھی جا سکتی ہیں
بارش کو قرآن و حدیث میں رحمت کہا گیا آج سائنس بتاتی ہے بارش کا ایک قطرہ 8بیرئر سے ٹکرا کر زمین پر گرتا ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو بارش کا قطرہ انسان کی کھوپڑی میں سوراخ کر کے زمین میں بھی سوراخ کر دیتا۔
سائنس اور ٹیکنالوجی اللہ کی رحمت کی ایک شکل ہے ہر سائنسی ایجاد میں اللہ کی مدد شامل ہوتی ہے سائنس دان خود اپنے تجربات بتاتے ہیں سلائی مشین ایجاد کرنے والے سائنٹسٹ نے بتایا اس کی سائنس سوئی میں آکر پھنس گئی اس نے بتایا اس نے اس نے خواب میں دیکھا کچھ جنگلی حبشی اس کے پیچھے بھاگ رہے ہیں انہوں نے نیزے ہاتھ میں اٹھائے ہیں ایک نیزہ اس کے سامنے آکر گرتا ہے تو اس نے دیکھا نیزے کے آگے سے سوراخ بنا ہے اس طرح اس نے سلائی مشین بنالی کئی سائنس دانوں نے بتایا انہیں پورے فارمولے خواب میں بتائے گئے
اللہ نے قرآن میں ذکر کیا عنقریب میں تمہیں کائنات اور تمہاری ذات میں ایسی نشانیاں دکھائوں گا کہ تم چیخ اٹھو گے کہ قرآن برحق ہے۔ ہبل ٹیلی اسکوپ اور ڈی این اے کی ایجاد سے یہ آیت سچ ثابت ہو گئی۔
جامعہ اظہر میی مستشرقین کو داخلہ دیا جاتا ہے کہ وہ قرآن کو غلط ثابت کریں جو قرآن کا اپنا چیلنج ہے۔وہ عربی زبان سیکھتے ہیں اور پھر تحقیق کے بعد بہت بڑے مخالف اسلام ہندو عیسائی اور یہودی مسلمان ہو جاتے ہیں
پاسبان مل گئے کعبے کو صنم خانے سے۔