وطن کو ملی عزت

کئی دنوں سے کوئی خوشی کی خبر سننے کے لئے کان ترس گئے تھے لیکن اس ہفتے خوشی کو ترسے ہوئے ہمارے کانوں کو اچھی خبریں سننے کو ملیں۔ الحمدللہ

پہلی خبر تو یہ ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے اولمپکس میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پہلی پوزیشن کا تمغہ حاصل کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ماشاءاللہ ۔ آج ارشد ندیم کا تمغہ جیتنے پر پوری قوم خوشی سے سرشار ہے۔

گزشتہ دو دنوں سے یہ خبر ہر خاص و عام کی زبان پر ہے، جی ہاں چالیس سال کے بعد پاکستان کو یہ اعزاز ملنا سب کے لئے خوشی کا باعث ہے، خصوصا نئی نسل بہت ہی خوش اور پر جوش نظر ارہی ہے، کیوں نہ ہم خوش ہوں یہ تو ہمارے ملک کے لئے اس مہینے اگست میں کامیابی کا اعزاز ہے یہ پوری قوم کے لئے آزادی کا تحفہ ہے۔

ایک اور خوشی جس نے جشن آزادی کی خوشی کو مزید دوبالا کردیا ہے وہ ہے جماعت اسلامی کے دھرنے کے مثبت نتائج کا سامنے انا۔ ماشاءاللہ ۔۔ جس پر پوری قوم خوش ہے اور جماعت اسلامی کی مشکور ہے کہ انکے حقوق اور مفاد کے لئے کھلم کھلا جماعت اسلامی نے آواز بلند کی ہے اور اس پندرہ روزہ دھرنے کے مثبت نتائج قریب تر ہیں۔ ان شاءاللہ

یہ دونوں واقعات وطن عزیز کے لئے نہایت اہم ہیں جس پر ہر خاص و عام سب خوش ہیں اور ایک دوسرے کو مبارک بھی دے رہیے ہیں ، کیوں؟ کیونکہ یہ دونوں خوشی کی خبریں ہمارے وطن عزیز سے تعلق رکھتی ہیں جو وطن کی عزت اور وقار کو بلند کرتی ہیں، کیوں کہ یہ وطن ہمارا ہے ہماری پہچان ہے ہم اس کی اچھائی اور برائی دونوں سے جڑے ہوئے ہیں اس کے اثرات ہم پر پڑنا لازمی امر ہے اور ہمارے ہم وطنوں کی کامیابی بھی نہ صرف اس ملک کا نام روشن کرتی ہے بلکہ ہم وطن ہونے کے ناطے ہمارا بھی سر فخر سے بلند ہوتا ہے، یہ صرف میری رائے نہیں ہے بلکہ ہر محب وطن کی رائے ہے اور یہی چیز ہمارے وطن سے ہماری محبت، الفت، وفاداری کی ضمانت ہے

ہم سب کی تمنا اور دعا ہے کہ، پاکستان کو اسی طرح ہمیشہ کامیابی اور عزت وقار ملتے رہیں اور ہماری نوجوان نسل بھی ہر شعبے میں اسی طرح کامیابی کے جھنڈے گاڑھتی رہے پاکستان کے عوام کی خوشحالی کے لئے جماعت اسلامی کی جدوجہد بھی کامیابی سے ہمکنار ہو تاکہ یہاں ایک ہر امن معاشرہ تشکیل عمل میں لایا جا سکے۔  آمین یا رب العالمین