شہسوار ہی گرتے ہیں میدان جنگ میں

کامیابی اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے‎

اسداللہ ! امی آپ کی جماعت اسلامی تو ہار گئی،

امی ! جی بیٹا بڑا افسوس ہوا،

اسد اللہ ! امی ایک بات کہوں؟

(امی سوالیہ نظروں سے) جی بولیں بیٹا،

اسد اللہ، امی جماعت اسلامی ایک صاف ستھری ایماندار پارٹی ہے جماعت اسلامی کی قیادت میں دھوکہ بازی عیاری نہیں ہے ہم بھی اسے پسند کرتے ہیں لیکن، لیکن امی ہمارے ملک میں عیاری چالاکی مکارانہ چالبازی والی سیاست کا راج ہے جن کی سوچ ہی یہ ہے کہ جسکی لاٹھی اسی کا زور، جبکہ جماعت اسلامی اس کے بالکل برعکس ہے میرا مطلب ہے کہ جماعت اسلامی ان تمام ہتھکنڈوں، گندگیوں سے پاک ہے انکے ذہن میں صرف اور صرف ایک ہی سوچ ہے کہ ملک کی بھلائی، کراچی کو تعصبات سے پاک وطن عزیز کا ایک پر امن خطہ بنائیں، یعنی یہ مفاد پرستانہ سوچ و عمل سے پاک ہیں اسی لئے مفاد پرست اور اپنی جیبیں بھرنے والے اس جماعت کو اپنی راہ کی بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں وہ کبھی بھی جماعت اسلامی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،

امی، لیکن ایسے لوگوں کے لیے راستہ چھوڑنا یا حق کے لئے کوشش نہ کرنا ایمان کی کمزوری ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ جماعت اسلامی کی یہ ناکامی نہیں بلکہ انکے ارادے پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہونگے جیسا کہ کسی نے خوب کہا ہے نا کہ، شہسوار ہی گرتے ہیں میدان جنگ میں، ان شاء اللہ یہ شہسوار نئی امیدوں اور نئے جذبوں کے ساتھ سامنے آئیں گے یقیناً انہی شہسواروں کی وجہ سے سامنے والے ڈر ڈر کر قدم اٹھارہے ہیں ایسے ہی شہسواروں کی وجہ سے ملک. کے دشمن عناصر ڈرے رہتے ہیں، اس جماعت کو اپنی راہ کی بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں.

ہم سب پر امید ہیں ہمیں دکھ ضرور ہوا ہے لیکن ہم مایوس نہیں ہیں وہ اللہ ہی ہے جو اداس لمحوں کو سکون میں بدلنے پر قادر ہے یقیناً میرا رب سب جانتا ہے کہ کون حق پر ہے وہی اس ناکامی کو فتح میں بھی بدل سکتا ہے.